निस्संदेह मैं ही अल्लाह हूँ। मेरे सिवा कोई पूज्य-प्रभु नहीं। अतः तू मेरी बन्दगी कर और मेरी याद के लिए नमाज़ क़ायम कर
یقینامیں ہی ﷲ ہوں، میرے سواکوئی معبودنہیں،سوتم میری عبادت کرواورمیری یادکے لیے نمازقائم کرو۔
بیشک میں ہی اللہ ہوں ، میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کیجیو اور میری یاد کیلئے نماز کا اہتمام رکھیو!
بےشک میں ہی اللہ ہوں ۔ میرے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے پس میری عبادت کرو اور میری یاد کیلئے نماز قائم کرو ۔
میں ہی اللہ ہوں ، میرے سوا کوئی خدا نہیں ، پس تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم کر ۔ 9
۔ ( وہ یہ ہے کہ ) بے شک میں ہی اللہ ( تعالیٰ ) ہوں ، میرے سوا کوئی معبود نہیں ، پس میری ہی عبادت کیجیے اور میری ہی یاد کے لیے نماز قائم کیجیے ۔
حقیقت یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں ۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، اس لیے میری عبادت کرو ، اور مجھے یاد رکھنے کے لیے نماز قائم کرو ۔
بلاشبہ میں ہی اللہ ہوں میرے سواکوئی معبود نہیں لہٰذا میری ہی عبادت کرو اور میری یادکے لئے نماز قائم کرو
بیشک میں ہی ہوں اللہ کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھ ( ف۱۲ )
بیشک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں سو تم میری عبادت کیا کرو اور میری یاد کی خاطر نماز قائم کیا کرو