Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 0
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

मूसा ने उन लोगों से कहा, "तबाही है तुम्हारी; झूठ घड़कर अल्लाह पर न थोपो कि वह तुम्हें एक यातना से विनष्ट कर दे और झूठ जिस किसी ने भी घड़कर थोपा, वह असफल रहा।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

موسیٰ نے اُن سے کہا کہ تمہارا بُرا ہو! اﷲ تعالیٰ پر جھوٹ نہ باندھو،ورنہ وہ تمہیں ایک عذاب سے فناکردے گا، اور یقیناًجھوٹ جس نے بھی گھڑاوہ نامراد ہوا۔

By Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے ان سے کہا: تمہاری ناس ہو! اللہ پر جھوٹ نہ باندھو کہ وہ تم کو کسی عذاب میں پیس دے اور جس نے خدا پر جھوٹ باندھا ، وہ نامراد ہوا ۔

By Hussain Najfi

موسیٰ نے ( فرعونیوں سے ) کہا افسوس ہے تم پر ۔ اللہ پر جھوٹا بہتان نہ باندھو ۔ ورنہ وہ کسی عذاب سے تمہارا قلع قمع کر دے گا ۔ اور جو کوئی بہتان باندھتا ہے وہ ناکام و نامراد ہوتا ہے ۔

By Moudoodi

موسی ( علیہ السلام ) نے ﴿عین موقع پر گروہ مقابل کو مخاطب کر کے ﴾ 33 کہا ” شامت کے مارو ، نہ جھوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر ، 34 ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیاناس کر دے گا ۔ جھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا ۔ ”

By Mufti Naeem

۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ان ( جادوگروں ) سے فرمایا کہ ہائے تمہاری بدبختی! اللہ تعالیٰ پر جھوٹا بہتان مت باندھو کہ ( کہیں ) وہ تمہیں عذاب ( کے ذریعے ) سے بالکل ہی نیست و نابود ( نہ ) کرڈالے اور تحقیق جس نے بہتان باندھا وہ ناکام ( ونامراد ) رہا ۔

By Mufti Taqi Usmani

موسی نے ان ( جادوگروں سے ) کہا : افسوس ہے تم پر ! اللہ پر بہتان نہ باندھو ( ٢٣ ) ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہیں ملیا میٹ کردے گا ، اور جو کوئی بہتان باندھتا ہے ، نامراد ہوتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اس وقت موسیٰ نے کہا:تم پر افسوس! اللہ کے ذمہ جھوٹی باتیں نہ لگائوورنہ وہ عذاب سے تمہیں غارت کردے گا کیونکہ جس نے بھی جھوٹ گھڑا ، ناکام ہی رہا

By Kanzul Eman

ان سے موسیٰ نے کہا تمہیں خرابی ہو اللہ پر جھوٹ نہ باندھو ( ف۷۹ ) کہ وہ تمہیں عذاب سے ہلاک کردے اور بیشک نامراد رہا جس نے جھوٹ باندھا ( ف۸۰ )

By Tahir ul Qadri

موسٰی ( علیہ السلام ) نے ان ( جادوگروں ) سے فرمایا: تم پر افسوس ( خبردار! ) اللہ پر جھوٹا بہتان مت باندھنا ورنہ وہ تمہیں عذاب کے ذریعے تباہ و برباد کردے گا اور واقعی وہ شخص نامراد ہوا جس نے ( اللہ پر ) بہتان باندھا

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220