Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और डाल दे जो तेरे दाहिने हाथ में है। जो कुछ उन्होंने रचा है, वह उसे निगल जाएगा। जो कुछ उन्होंने रचा है, वह तो बस जादूगर का स्वांग है और जादूगर सफल नहीं होता, चाहे वह जैसे भी आए।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور پھینک دو جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے،جوکچھ انہوں نے بنایا اسے ابھی وہ نگل جائے گا، یقیناجوکچھ انہوں نے بنایاہے جادوگرکی چال ہے اور جادوگرکبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں سے بھی وہ آئے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تم اس کو جو تمہارے ہاتھ میں ہے ، زمین پر ڈالو ۔ یہ ان کے سارے سوانگ کو جو انہوں نے رچایا ہے ، نگل جائے گا ۔ یہ کرتب جو انہوں نے دکھایا ہے ، یہ تو بس ایک جادوگر کا کرتب ہے اور جادوگر جہاں بھی جائے ، کامیاب نہیں ہوتا!

By Hussain Najfi

اور جو تمہارے دائیں ہاتھ میں ( عصا ) ہے اسے پھینک دو ۔ یہ ان کی سب بناوٹی چیزوں کو نگل جائے گا ۔ جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ جادوگر کا فریب ہے اور جادوگر کہیں بھی آئے ( جائے ) کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔

By Moudoodi

پھینک جو کچھ تیرے ہاتھ میں ہے ، ابھی ان کی ساری بناوٹی چیزوں کو نگلے جاتا ہے ۔ 42 یہ جو کچھ بنا کر لائے ہیں یہ تو جادو گر کا فریب ہے ، اور جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ، خواہ کسی شان سے وہ آئے ۔ ”

By Mufti Naeem

اور آپ کے دائیں ہاتھ میں جو چیز ( عصا ) ہے ، اسے ڈال دیجیے ، جو کچھ انہوں نے بنایا ہے ، یہ ( عصا ) اسے نگل جائے گا ، جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ صرف جادوگروں کے ہتھکنڈے ہیں اور جادوگر جہاں جائے ( معجزے کے مقابل ) کامیاب نہیں ہوگا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو ( لاٹھی ) تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے ، اسے ( زمین پر ) ڈال دو ، ان لوگوں نے جو کاریگری کی ہے ، وہ اس سب کو نگل جائے گی ، ان کی ساری کاریگری ایک جادوگر کے کرتب کے سوا کچھ نہیں ، اور جادوگر چاہے کہیں چلا جائے ، اسے فلاح نصیب نہیں ہوتی ۔

By Noor ul Amin

جو تمہارے دائیں ہاتھ میں لاٹھی ہے اسے زمین پر پھینک دویہ ان کے تمام بناوٹی سانپوں کو ہڑپ کرجائے گا ، انہوں نے توجادو کا فریب کیا تھا اور جادو جہاں سے آئے کامیاب نہیں ہوسکتا

By Kanzul Eman

اور ڈال تو دے جو تیرے داہنے ہاتھ میں ہے ( ف۸۸ ) اور ان کی بناوٹوں کو نگل جائے گا ، وہ جو بناکر لائے ہیں وہ تو جادوگر کا فریب ہے ، اور جادوگر کا بھلا نہیں ہوتا کہیں آوے ( ف۸۹ )

By Tahir ul Qadri

اور تم ( اس لاٹھی کو ) جو تمہارے داہنے ہاتھ میں ہے ( زمین پر ) ڈال دو وہ اس ( فریب ) کو نگل جائے گی جو انہوں نے ( مصنوعی طور پر ) بنا رکھا ہے ۔ جو کچھ انہوں نے بنا رکھا ہے ( وہ تو ) فقط جادوگر کا فریب ہے ، اور جادوگر جہاں کہیں بھی آئے گا فلاح نہیں پائے گا