Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उस ने कहा, "मुझे उस की सूझ प्राप्त हुई, जिस की सूझ उन्हें प्राप्त न हुई। फिर मैंने रसूल के पद-चिन्ह से एक मुट्ठी उठा ली। फिर उसे डाल दिया और मेरे जी ने मुझे कुछ ऐसा ही सुझाया।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس نے کہا: ’’میں نے وہ چیزدیکھی جس کو انہوں نے نہیں دیکھا، تو میں نے رسول کے نقش قدم سے ایک مٹھی اٹھائی، پھرمیں نے اس کوپھینک دیا اور اسی طرح میرے نفس نے میرے لیے خوش نما بنا دیا۔

By Amin Ahsan Islahi

اس نے جواب دیا: مجھے وہ چیز نظر آئی جو اوروں کو نظر نہیں آئی تو میں نے فرستادے کے نقشِ قدم سے ایک مٹھی اٹھائی اور وہ اس میں ڈال دی اور اس طرح میرے نفس نے مجھے سجھایا ۔

By Hussain Najfi

اس نے کہا کہ میں نے ایک ایسی چیز دیکھی جو اور لوگوں نے نہیں دیکھی تو میں نے ( خدا کے ) فرستادہ کے نقش قدم سے ایک مٹھی ( خاک ) اٹھا لی ۔ اور اسے ( اس گو سالہ میں ) ڈال دیا ۔ میرے نفس نے مجھے یہ بات سجھائی ( اور میرے لئے آراستہ کر دی ) ۔

By Moudoodi

اس نے جواب دیا ” میں نے وہ چیز دیکھی جو ان لوگوں کو نظر نہ آئی ، پس میں نے رسول کے نقش قدم سے ایک مٹھی اٹھا لی اور اس کو ڈال دیا ۔ میرے نفس نے مجھے کچھ ایسا ہی سجھایا ۔ ” 73

By Mufti Naeem

اس نے کہا کہ مجھے ایسی چیز نظر آئی تھی جو دوسروں نے نہیں دیکھی ، پس میں نے ( اس ) رسول ( فرشتے ) کے قدموں کے نیچے سے ( مٹی کی ) ایک مٹھی اُٹھالی تھی ، پھر اس ( مٹی ) کو ( بچھڑے کے قالب میں ) ڈال دیا تھا اور اسی طرح میرے نفس نے مجھے آمادہ کرلیا تھا ۔

By Mufti Taqi Usmani

وہ بولا : میں نے ایک ایسی چیز دیکھ لی تھی جو دوسروں کو نظر نہیں آئی تھی ۔ اس لیے میں نے رسول کے نقش قدم سے ایک مٹھی اٹھالی ، اور اسے ( بچھڑے پر ) ڈال دیا ۔ ( ٤٠ ) اور میرے دل نے مجھے کچھ ایسا ہی سمجھایا ۔

By Noor ul Amin

سامری نے کہا: میں نے وہ چیز دیکھی جو دوسرے کو نظرنہ آ ئی چنانچہ میں نے رسول کے پائوں تلے کی ایک مٹھی مٹی اٹھالی پھراسے ( بچھڑے کے جسم میں ) ڈال دیا ، میرے نفس نے مجھے ایساہی کر نے کو اچھا بتا دیا

By Kanzul Eman

بولا میں نے وہ دیکھا جو لوگوں نے نہ دیکھا ( ف۱٤۱ ) تو ایک مٹھی بھر لی فرشتے کے نشان سے پھر اسے ڈال دیا ( ف۱٤۲ ) اور میرے جی کو یہی بھلا لگا ( ف۱٤۳ )

By Tahir ul Qadri

اس نے کہا: میں نے وہ چیز دیکھی جو ان لوگوں نے نہیں دیکھی تھی سو میں نے اُس فرستادہ ( فرشتے ) کے نقش قدم سے ( جو آپ کے پاس آیا تھا ) ایک مٹھی ( مٹی کی ) بھر لی پھر میں نے اسے ( بچھڑے کے قالب میں ) ڈال دیا اور اسی طرح میرے نفس نے مجھے ( یہ بات ) بھلی کر دکھائی