Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और आकाशों और धरती में जो कोई है उसी का है। और जो (फ़रिश्ते) उस के पास है वे न तो अपने को बड़ा समझकर उस की बन्दगी से मुँह मोड़ते हैं और न वे थकते हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آسمانوں اورزمین میں جو بھی ہے اُسی کا ہے اور جواُس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ تکبر کرتے ہیں اورنہ تھکتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اسی کے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو اس کے پاس ہیں ۔ وہ اس کی بندگی سے نہ سرتابی کرتے اور نہ تھکتے ۔

By Hussain Najfi

جو کوئی آسمانوں میں ہے اور جو کوئی زمین ہے سب اسی کیلئے ہے اور جو اس کی بارگاہ میں ہیں وہ اس کی عبادت سے تکبر و سرکشی نہیں کرتے اور نہ ہی تھکتے ہیں ۔

By Moudoodi

زمین اور آسمانوں میں جو مخلوق بھی ہے اللہ کی ہے ۔ 18 اور جو ﴿فرشتے﴾ اس کے پاس ہیں 19 وہ نہ اپنے آپ کو بڑا سمجھ کر اس کی بندگی سے سرتابی کرتے ہیں اور نہ ملول ہوتے ہیں ۔ 20

By Mufti Naeem

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کی مِلک ہے اور جو ( فرشتے ) اس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے سرکشی اختیار نہیں کرتے اور نہ وہ تھکتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین میں جو لوگ بھی ہیں ، اللہ کے ہیں ۔ اور جو ( فرشتے ) اللہ کے پاس ہیں ، وہ نہ اس کی عبادت سے سرکشی کرتے ہیں ، نہ تھکتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور آسمان اور زمین میںجو کچھ ہے سب اسی کا ہے اورجو مخلوق ( فرشتے ) اس کے حضورمیں ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ اکڑتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں

By Kanzul Eman

اور اسی کے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں ( ف۳۵ ) اور اس کے پاس والے ( ف۳٦ ) اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور نہ تھکیں ،

By Tahir ul Qadri

اور جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کا ( بندہ و مملوک ) ہے ، اور جو ( فرشتے ) اس کی قربت میں ( رہتے ) ہیں وہ نہ تو اس کی عبادت سے تکبّر کرتے ہیں اور نہ وہ ( اس کی طاعت بجا لاتے ہوئے ) تھکتے ہیں