हम ने तुम से पहले जो रसूल भी भेजा, उस की ओर यही प्रकाशना की कि " "मेरे सिवा कोई पूज्य-प्रभु नहीं। अतः तुम मेरी ही बन्दगी करो।"
اورہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجامگرہم اس کی طرف وحی کرتے رہے کہ بلاشبہ میرے سواکوئی معبودنہیں چنانچہ تم میری ہی عبادت کرو۔
اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھی بھیجے ، ان کی طرف یہی وحی کرتے رہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کرو ۔
اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی ایسا رسول نہیں بھیجا جس کی طرف یہ وحی نہ کی ہو کہ میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے ۔ پس تم میری ہی عبادت کرو ۔
ہم نے تم سے پہلے جو رسول بھی بھیجا ہے اس کو یہی وحی کی ہے کہ میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، پس تم لوگ میری ہی بندگی کرو ۔
اور جو بھی پیغمبر ہم نے آپ سے پہلے بھیجے ان کی طرف بھی ہم نے یہی وحی بھیجی تھی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ، پس میری ہی عبادت کرو ۔
اور تم سے پہلے ہم نے کوئی ایسا رسول نہیں بھیجا جس پر ہم نے یہ وحی نازل نہ کی ہو کہ : میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے ، لہذا میری عبادت کرو ۔
اورآپ سے پہلے ہم نےجو بھی رسول بھیجا اس کی طرف یہی وحی کرتے رہے کہ’’ میرے سواکوئی معبود نہیں لہٰذاصرف میری عبادت کرو‘‘
اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی فرماتے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو مجھی کو پوجو ،
اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر ہم اس کی طرف یہی وحی کرتے رہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں پس تم میری ( ہی ) عبادت کیا کرو