वही है जिस ने रात और दिन बनाए और सूर्य और चन्द्र भी। प्रत्येक अपने-अपने कक्ष में तैर रहा है
اوروہی ہے جس نے رات کو اوردن کو اورسورج اور چاند کو پیدا کیا،سب ایک مدارمیں تیررہے ہیں۔
اور وہی ہے جس نے رات اور دن ، سورج اور چاند بنائے ۔ ان میں سے ہر ایک ، ایک خاص مدار کے اندر گردش کر رہا ہے ۔
اور وہ وہی ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو پیدا کیا ۔ سب ( اپنے اپنے ) دائرہ ( مدار ) میں تیر رہے ہیں ۔
اور وہ اللہ ہی ہے جس نے رات اور دن بنائے اور سورج اور چاند کو پیدا کیا ۔ سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیں ۔ 35
اور وہ ( اللہ تعالیٰ ) وہی تو ہے کہ جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو بنایا ، ( ان میں سے ) ہر ایک ایک دائرے میں تیر رہے ہیں ۔
اور وہی ( اللہ ) ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند پیدا کیے ، سب کسی نہ کسی مدار میں تیر رہے ہیں ۔ ( ١٧ )
وہی توہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو پیدا کیا یہ سب ( اپنے اپنے ) مدارمیں تیررہے ہیں
اور وہی ہے جس نے بنائے رات ( ف٦۳ ) اور دن ( ف٦٤ ) اور سورج اور چاند ہر ایک ایک گھیرے میں پیر رہا ہے ( ف٦۵ )
اور وہی ( اﷲ ) ہے جس نے رات اور دن کو پیدا کیا اور سورج اور چاند کو ( بھی ) ، تمام ( آسمانی کرّے ) اپنے اپنے مدار کے اندر تیزی سے تیرتے چلے جاتے ہیں