Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम ने तुम से पहले भी किसी आदमी के लिए अमरता नहीं रखी। फिर क्या यदि तुम मर गए तो वे सदैव रहने वाले हैं?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے آپ سے پہلے کسی انسان کوہمیشگی نہیں دی،سوکیااگرآپ وفات پا جائیں تو وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے بھی کسی انسان کو ہمیشہ کی زندگی نہیں بخشی ۔ تو کیا اگر تم مرجانے والے ہو تو یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں؟

By Hussain Najfi

اور ہم نے آپ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشگی نہیں دی ۔ تو اگر آپ انتقال کر جائیں تو کیا یہ لوگ ہمیشہ ( یہاں ) رہیں گے؟

By Moudoodi

36 اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہمیشگی تو ہم نے تم سے پہلے بھی کسی انسان کے لیے نہیں رکھی ہے ۔ اگر تم مر گئے تو کیا یہ لوگ ہمیشہ جیتے رہیں گے؟

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) ہم نے آپ سے پہلے کبھی کسی انسان کے لیے ہمیشہ رہنا ( جینا ) تجویز نہیں فرمایا ، بھلا اگر آپ کا انتقال ہوجائے تو کیا یہ لوگ ( دنیا میں ) ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے؟

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تم سے پہلے بھی ہمیشہ زندہ رہنا ہم نے کسی فرد بشر کے لیے طے نہیں کیا ۔ ( ١٨ ) چنانچہ اگر تمہارا انتقال ہوگیا تو کیا یہ لوگ ایسے ہیں جو ہمیشہ زندہ رہیں؟

By Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ سے پہلے بھی ہم نے کسی انسا ن کے لئے ہمیشہ کی زندگی تونہیں رکھی اگر آپ فوت ہوجائیں تو کیا یہ ہمیشہ زندہ رہیں گے ؟

By Kanzul Eman

اور ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کے لیے دنیا میں ہمیشگی نہ بنائی ( ف٦٦ ) تو کیا اگر تم انتقال فرماؤ تو یہ ہمیشہ رہیں گے ( ف٦۷ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے آپ سے پہلے کسی اِنسان کو ( دنیا کی ظاہری زندگی میں ) بقائے دوام نہیں بخشی ، تو کیا اگر آپ ( یہاں سے ) اِنتقال فرما جائیں تو یہ لوگ ہمیشہ رہنے والے ہیں؟