Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहो कि "कौन रहमान के मुक़ाबले में रात-दिन तुम्हारी रक्षा करेगा? बल्कि बात यह है कि वे अपने रब की याददिहानी से कतरा रहे हैं

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں کون ہے جو رات کو اور دن کو تمہیں رحمن سے بچا سکتا ہے؟بلکہ وہ اپنے رب کی نصیحت سے ہی منہ موڑنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ان سے پوچھو کہ رات اور دن خدائے رحمٰن کی پکڑ سے کون تمہاری حفاظت کر رہا ہے؟ بلکہ یہ لوگ اپنے رب کی تنبیہ سے روگردانی کر رہے ہیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجئے! کون ہے جو رات میں یا دن میں خدائے رحمن ( کے عذاب ) سے تمہاری حفاظت کر سکتا ہے؟ بلکہ یہ لوگ اپنے پروردگار کے ذکر سے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔

By Moudoodi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ” کون ہے جو رات کو یا دن کو تمہیں رحمان سے بچا سکتا ہو؟ ” 43 مگر یہ اپنے رب کی نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں ۔

By Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ رات اور دن میں رحمن ( اللہ تعالیٰ کے عذاب ) سے تمہاری کوئی حفاظت کرتا ہے؟ بلکہ ( درحقیقت ) یہ اپنے ربکے ذکر سے اعراض کررہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : کون ہے جو رات میں اور دن میں خدائے رحمن ( کے عذاب سے ) سے تمہارا بچاؤ کرے؟ مگر وہ ہیں کہ اپنے پروردگار کے ذکر سے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔

By Noor ul Amin

آپ ان سے پوچھئے:کون ہےجو رات اور دن میں رحمن ( کے عذاب ) سے تمہاری حفاظت کرتا ہے ؟بلکہ یہ لوگ تواپنے رب کے ذکرسے منہ موڑے ہوئے ہیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ شبانہ روز تمہاری کون نگہبانی کرتا ہے رحمان سے ( ف۸۲ ) بلکہ وہ اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے ہیں ( ف۸۳ )

By Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: شب و روز ( خدائے ) رحمان ( کے عذاب ) سے تمہاری حفاظت و نگہبانی کون کر سکتا ہے ، بلکہ وہ اپنے ( اسی ) رب کے ذکر سے گریزاں ہے