कह दो, "मैं तो बस प्रकाशना के आधार पर तुम्हें सावधान करता हूँ।" किन्तु बहरे पुकार को नहीं सुनते, जबकि उन्हें सावधान किया जाए
آپ کہہ دیں میں تووحی کے ذریعے ہی تمہیں ڈراتا ہوں اور بہرے پُکار نہیں سنتے جب کبھی انہیں خبردارکیا جاتا ہے۔
کہہ دو: میں تو تمہیں بس وحی کے ذریعہ سے آگاہ کر رہا ہوں لیکن بہرے ، جب وہ خطرے سے آگاہ کیے جاتے ہیں ، پکار کو نہیں سنتے ۔
آپ کہہ دیجئے کہ میں تو تمہیں صرف وحی کی بناء پر ( عذاب سے ) ڈراتا ہوں مگر جو بہرے ہوتے ہیں وہ دعا و پکار نہیں سنتے جب انہیں ڈرایا جائے ۔
ان سے کہہ دو کہ ” میں تو وحی کی بنا پر تمہیں متنبہ کر رہا ہوں ” ۔ ۔ ۔ ۔ مگر بہرے پکار کو نہیں سنا کرتے جب کہ انہیں خبردار کیا جائے ۔
۔ ( اے محبوب ﷺ ) فرمادیجیے کہ میں تم کو اللہ ( تعالیٰ ) کے حکم کے مطابق نصیحت کرتاہوں اور جب بہروں کو نصیحت کی جائے تو وہ پکار کو سنتے ہی نہیں ۔
کہہ دو کہ : میں تو تمہیں وحی کے ذریعے ڈراتا ہوں ، لیکن بہرے لوگ ایسے ہیں کہ جب انہیں ڈرایا جاتا ہے تو وہ کوئی پکار نہیں سنتے ۔
آپ ان سے کہیے کہ’’میں تووحی کے ذریعہ ہی تمہیں ڈراتا ہوں مگرجنہیں ڈرایاجائے وہ ہی بہرے ہوں تووہ پکارکونہیں سُن سکتے ہیں
تم فرماؤ کہ میں تم کو صرف وحی سے ڈراتا ہوں ( ف۹۳ ) اور بہرے پکارنا نہیں سنتے جب ڈرائے جائیں ، ( ف۹٤ )
فرما دیجئے: میں تو تمہیں صرف وحی کے ذریعہ ہی ڈراتا ہوں ، اور بہرے پکار کو نہیں سنا کرتے جب بھی انہیں ڈرایا جائے