Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यदि तुम्हारे रब की यातना का कोई झोंका भी उन्हें छू जाए तो वे कहने लगे, "हाय, हमारा दुर्भाग्य! निस्संदेह हम ज़ालिम थे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریقینااگرآپ کے رب کے عذاب کاایک ہلکا سا جھونکابھی انہیں چھوجائے تووہ ضرور کہنے لگیں ہائے ہماری کم بختی!یقیناہم ہی ظالم تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تمہارے رب کے عذاب کا کوئی جھونکا ان کو پہنچ گیا تو پکار اٹھیں گے کہ ہائے ہماری بدبختی! بیشک ہم اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے بنے ۔

By Hussain Najfi

اور جب انہیں تمہارے پروردگار کے عذاب کا ایک جھونکا بھی چھو جائے تو وہ کہہ اٹھیں گے کہ ہائے افسوس بےشک ہم ظالم تھے ۔

By Moudoodi

اور اگر تیرے رب کا عذاب ذرا سا انہیں چھو جائے 47 تو ابھی چیخ اٹھیں کہ ہائے ہماری کم بختی ، بے شک ہم خطاوار تھے ۔

By Mufti Naeem

اور اگر ان لوگوں کو آپ کے رب کا ذرا سا عذاب بھی چھولے تو کہیں گے کہ ہائے ( ہماری ) بدبختی! بے شک ہم ( ہی ) گنہگار ( مجرم ) تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہارے پروردگار کے عذاب کا ایک جھونکا بھی انہیں چھو جائے تو یہ کہہ اٹھیں گے کہ : ہائے ہماری کم بختی ! واقعی ہم لوگ ظالم تھے ۔

By Noor ul Amin

اوراگرانہیں تیرے رب کے عذاب کا ایک جھونکابھی چھوجائے توفوراًبول اٹھیں گے افسوس!یقینًاہم ہی ظالم تھے

By Kanzul Eman

اور اگر انھیں تمہارے رب کے عذاب کی ہوا چھو جائے تو ضرور کہیں گے ہائے خرابی ہماری بیشک ہم ظالم تھے ( ف۹۵ )

By Tahir ul Qadri

اگر واقعتاً انہیں آپ کے رب کی طرف سے تھوڑا سا عذاب ( بھی ) چھو جائے تو وہ ضرور کہنے لگیں گے: ہائے ہماری بدقسمتی! بیشک ہم ہی ظالم تھے