Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और कितने ही शैतानों को भी अधीन किया था, जो उस के लिए गोते लगाते और इस के अतिरिक्त दूसरा काम भी करते थे। और हम ही उन को संभालने वाले थे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورشیاطین میں سے بھی ،جواُس کے لیے غوطہ لگاتے تھے اوراس کے علاوہ دوسرے کام بھی کرتے تھے اورہم ہی ان کے نگہبان تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور شیاطین میں سے بھی ہم نے اس کیلئے مسخر کیے تھے جو اس کیلئے سمندروں میں غوطے لگاتے تھے اور اس کے علاوہ دوسرے کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کو سنبھالنے والے تھے ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے کچھ شیطانوں ( جنات ) کو ان کا تابع بنا دیا تھا جو ان کے لئے غوطہ زنی کرتے تھے ۔ اور اس کے علاوہ اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ہی ان کے نگہبان تھے ۔

By Moudoodi

اور شیاطین میں سے ہم نے ایسے بہت سوں کو اس کا تابع بنا دیا تھا جو اس کے لیے غوطے لگاتے اور اس کے سوا دوسرے کام کرتے تھے ۔ ان سب کے نگراں ہم ہی تھے ۔ 75

By Mufti Naeem

اور شیاطین ( جنات ) میں سے بعض ان کو ( سلیمان علیہ السلام کے لیے مسخر کردیا تھا ) جو ان کے لیے ( پانی میں ) غوطے لگاتے تھے اور اس کے علاوہ اور کام بھی کرتے تھے اور ہم ان کے نگہبان تھے

By Mufti Taqi Usmani

اور کچھ ایسے شریر جنات بھی ہم نے ان کے تابع کردییے تھے جو ان کی خاطر پانی میں غوطے لگاتے تھے ۔ ( ٣٦ ) اور اس کے سوا اور بھی کام کرتے تھے ۔ اور ان سب کی دیکھ بھال کرنے والے ہم تھے ۔

By Noor ul Amin

اور شیطانوں کو بھی ان کاتابع بنا دیاتھاجواس کے لئے غوطہ لگاتے تھے اور اس کے علاوہ اور بھی دوسرے کام کرتے تھے اور ہم ہی ان کی نگرانی کرتے تھے

By Kanzul Eman

اور شیطانوں میں سے جو اس کے لیے غوطہ لگاتے ( ف۱٤۱ ) اور اس کے سوا اور کام کرتے ( ف۱٤۲ ) اور ہم انھیں روکے ہوئے تھے ( ف۱٤۳ )

By Tahir ul Qadri

اور کچھ شیاطین ( دیووں اور جنّوں ) کو بھی ( سلیمان علیہ السلام کے تابع کر دیا تھا ) جو ان کے لئے ( دریا میں ) غوطے لگاتے تھے اور اس کے سوا ( ان کے حکم پر ) دیگر خدمات بھی انجام دیتے تھے ، اور ہم ہی ان ( دیووں ) کے نگہبان تھے