"निश्चय ही तुम और वह कुछ जिन को तुम अल्लाह को छोड़कर पूजते हो सब जहन्नम के ईंधन हो। तुम उस के घाट उतरोगे।"
بلاشبہ تم اوروہ جن کی اﷲ تعالیٰ کے سواتم عبادت کیاکرتے تھے سب جہنم کاایندھن ہیں،تم سب اس میں داخل ہونے والے ہو۔
اب تم اور جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے رہے ہو ، جہنم کے ایندھن بنو گے ۔ تم لازماً اس میں داخل ہوکر رہو گے ۔
بےشک تم اور وہ چیزیں جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے جہنم کا ایندھن ہیں اس میں تم سب کو داخل ہونا ہے ۔
بے شک تم اور تمہارے وہ معبود جنہیں تم پوجتے ہو ، جہنم کا ایندھن ہیں ، وہیں تم کو جانا ہے ۔ 95
۔ ( اے کافرو! ) بے شک تم اور جن کی تم اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا عبادت کرتے ہو دوزخ کا ایندھن ہوں گے اور تم ( سب ) اس میں داخل ہونے والے ہو ۔
۔ ( اے شرک کرنے والو ! ) یقین رکھو کہ تم اور جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے ہو ، وہ سب جہنم کا ایندھن ہیں ۔ ( ٤٦ ) تمہیں اسی جہنم میں جا اترنا ہے ۔
( اللہ فرمائے گا ) تم بھی اور جن کی تم اللہ کے سواعبادت کرتے رہے ہوسب جہنم کا ایندھن ہیں وہیں تم کو جانا ہے
بیشک تم ( ف۱۷٤ ) اور جو کچھ اللہ کے سوا تم پوجتے ہو ( ف۱۷۵ ) سب جہنم کے ایندھن ہو ، تمہیں اس میں جانا ،
بیشک تم اور وہ ( بت ) جن کی تم اﷲ کے سوا پرستش کرتے تھے ( سب ) دوزخ کا ایندھن ہیں ، تم اس میں داخل ہونے والے ہو