Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या तुम नें देखा नहीं कि अल्लाह ही को सजदा करते हैं वे सब जो आकाशों में है और जो धरती में है, और सूर्य, चन्द्रमा, तारे पहाड़, वृक्ष, जानवर और बहुत-से मनुष्य? और बहुत-से ऐसे हैं जिन पर यातना का औचित्य सिद्ध हो चुका है, और जिसे अल्लाह अपमानित करे उसे सम्मानित करने वाला कोई नहीं। निस्संदेह अल्लाह जो चाहे करता है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاآپ نے نہیں دیکھاکہ یقینااﷲ تعالیٰ ہی کو سجدہ کرتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اورجو زمین میں ہے اورسورج اورچانداور تارے اور پہاڑاوردرخت اور جانوراوربہت سے لوگ بھی ،اوربہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکاہے اورجسے اﷲ تعالیٰ ذلیل کردیتا ہے اسے پھر کوئی عزت دینے والانہیں یقینااﷲ تعالیٰ جوچاہتا ہے کرتا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا نہیں دیکھتے کہ اللہ ہی کے آگے جھکتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج ، چاند ، ستارے ، پہاڑ ، درخت اور چوپائے جو لوگوں میں سے بہتیرے اور بہتیرے ایسے ہیں ، جن پر خدا کا عذاب لازم ہوچکا ہے؟ اور جن کو خدا ذلیل کردے تو ان کو کوئی دوسرا عزت دینے والا نہیں بن سکتا ۔ بیشک اللہ ہی کرتا ہے جو چاہتا ہے ۔

By Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ ہر چیز اللہ کو سجدہ کر رہی ہے خواہ وہ آسمانوں میں ہے یا زمین میں ۔ سورج ، چاند ، ستارے ، پہاڑ ، درخت ، چوپائے اور بہت سارے انسان بھی اور بہت سے انسان وہ ہیں جن پر عذاب مقرر ہو چکا ہے اور جس کو اللہ ذلیل کر دے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے بیشک اللہ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے ۔

By Moudoodi

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ کے آگے سر بسجود ہیں 30 وہ سب جو آسمانوں میں ہیں 31 اور جو زمین میں ہیں؟ سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان 32 اور بہت سے وہ لوگ بھی جو عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں ۔ 33 اور جسے اللہ ذلیل و خوار کردے اسے پھر کوئی عزت دینے والا نہیں ہے 34 ، اللہ کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے ۔ 35 5 السجدة

By Mufti Naeem

۔ ( اے نبی ﷺ ) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کو وہ تمام چیزیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور جانور اور بہت سارے لوگ سجدہ کرتے ہیں اور بہت سے ( انسان ) جن پر عذاب کا فیصلہ ثابت ہوگا اور جن کو اللہ ( تعالیٰ ) ذلیل کردیں پس اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ، بے شک اللہ ( تعالیٰ ) جو چاہتے ہیں کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ کے آگے وہ سب سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور وہ سب جو زمین میں ہیں ۔ ( ١١ ) نیز سورج اور چاند ، اور ستارے اور پہاڑ ، اور درخت اور جانور ، اور بہت سے انسان بھی ۔ اور بہت سے ایسے بھی ہیں جن پر عذاب طے ہوچکا ہے ۔ اور جسے اللہ ذلیل کردے ، کوئی نہیں ہے جو اسے عزت دے سکے ۔ یقینا اللہ وہی کرتا ہے جو چاہتا ہے ۔

By Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اورجو کچھ زمین میں ہے اور سورج ، چاند ، ستارے ، پہاڑ ، درخت ، چوپائے اور لوگوں کی ایک کثیرتعداداللہ کے حضورسجدہ کر رہے ہیں اور بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو عذاب کے مستحق ہوچکے ہیں اور جسے اللہ خوار کرے اسے کوئی عزت دینے والانہیں بلاشبہ اللہ وہی کچھ کرتا ہےجو وہ چاہتا ہے

By Kanzul Eman

کیا تم نے نہ دیکھا ( ف٤۵ ) کہ اللہ کے لیے سجدہ کرتے ہیں وہ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور سورج اور چاند اور تارے اور پہاڑ اور درخت اور چوپائے ( ف٤٦ ) اور بہت آدمی ( ف٤۷ ) اور بہت وہ ہیں جن پر عذاب مقرر ہوچکا ( ف٤۸ ) اور جسے اللہ ذلیل کرے ( ف٤۹ ) اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ، بیشک اللہ جو چاہے کرے ، ( السجدة ) ٦

By Tahir ul Qadri

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ ہی کے لئے ( وہ ساری مخلوق ) سجدہ ریز ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج ( بھی ) اور چاند ( بھی ) اور ستارے ( بھی ) اور پہاڑ ( بھی ) اور درخت ( بھی ) اور جانور ( بھی ) اور بہت سے انسان ( بھی ) ، اور بہت سے ( انسان ) ایسے بھی ہیں جن پر ( ان کے کفر و شرک کے باعث ) عذاب ثابت ہو چکا ہے ، اور اﷲ جسے ذلیل کر دے تو اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے ۔ بیشک اﷲ جو چاہتا ہے کر دیتا ہے