ये दो विवादी हैं, जो अपने रब के विषय में आपस में झगड़े। अतः जिन लोगों ने कुफ्र किया उन के लिए आग के वस्त्र काटे जा चुके हैं। उन के सिरों पर खौलता हुआ पानी डाला जाएगा
یہ دو جھگڑنے والے (گروہ )ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کیا ہے،توجن لوگوں نے کفرکیاان کے لیے آگ کے کپڑے کاٹے جا چکے، کھولتا ہوا پانی اُن کے سروں کے اوپر ڈالا جائے گا۔
یہ دو فریق ہیں ، جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں اختلاف کیا ۔ تو جنہوں نے کفر کیا ، ان کیلئے آگ کے جامے تراشے جائیں گے ۔ ان کے سروں کے اوپر سے کھولتا پانی بہایا جائے گا ۔
یہ دو فریق ہیں جو اپنے پروردگار کے بارے میں باہم جھگڑ رہے ہیں تو ان میں سے جو لوگ کافر ہیں ان کیلئے آگ کے کپڑے کاٹے جا چکے ہیں ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی انڈیلا جائے گا ۔
یہ دو فریق ہیں جن کے درمیان اپنے رب کے معاملے میں جھگڑا ہے ۔ 36 ان میں سے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے آگ کے لباس کاٹے جا چکے ہیں ، 37 ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا
یہ دونوں فریق ہیں جو اپنے رب کے بارے میں جھگڑرہے ہیں پس جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے آگ کے کپڑے کاٹے گئے ہیں ، ان کے سروں کے اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا ۔
یہ ( مومن اور کافر ) دو فریق ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کے بارے میں ایک دوسرے سے جھگڑا کیا ہے ۔ اب ( اس کا فیصلہ اس طرح ہوگا کہ ) جن لوگوں نے کفر اپنا یا ہے ، ان کے لیے آگ کے کپڑے تراشے جائیں گے ، ان کے سروں کے اوپر سے کھولتا ہوا پانی چھوڑا جائے گا ۔
یہ دوفریق ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھگڑا کیا ان میں سے جنہوں نے کفر کیا ان کے لئے آگ کے کپڑے بنائے جائینگے اور ان کے سروں پر اوپرسے کھولتاہواپانی ڈالاجائے گا
یہ دو فریق ہیں ( ف۵۰ ) کہ اپنے رب میں جھگڑے ( ف۵۱ ) تو جو کافر ہوئے ان کے لیے آگ کے کپڑے بیونتے ( کاٹے ) گئے ہیں ( ف۵۲ ) اور ان کے سروں پر کھولتا پانی ڈالا جائے گا ( ف۵۳ )
یہ دو فریق ہیں جو اپنے رب کے بارے میں جھگڑ رہے ہیں پس جو کافر ہوگئے ہیں ان کے لئے آتشِ دوزخ کے کپڑے کاٹ ( کر ، سِی ) دیئے گئے ہیں ۔ ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی انڈیلا جائے گا