Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जिन लोगों ने अल्लाह के मार्ग में घरबार छोड़ा, फिर मारे गए या मर गए, अल्लाह अवश्य उन्हें अच्छी आजीविका प्रदान करेगा। और निस्संदेह अल्लाह ही उत्तम आजीविका प्रदान करने वाला है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کی راہ میں ہجرت کی پھراُنہیں قتل کر دیا گیا یا وہ مرگئے تواﷲ تعالیٰ اُنہیں لازماًاچھارزق دے گااوربلاشبہ اﷲ تعالیٰ یقیناًبہترین رزق دینے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی ، پھر وہ قتل کردیے گئے یا مرگئے تو اللہ ان کو اپنے رزق حسن سے نوازے گا اور بیشک اللہ ہی ہے جو بہترین رزق دینے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی پھر قتل کر دیئے گئے ۔ یا اپنی موت مر گئے ( دونوں صورتوں میں ) اللہ ضرور انہیں اچھی روزی عطا فرمائے گا ( کیونکہ ) وہ بہترین روزی عطا کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اور جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی ، پھر قتل کر دیے گئے یا مر گئے ، اللہ ان کو اچھا رزق دے گا ۔ اور یقینا اللہ ہی بہترین رازق ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے میں ہجرت کی پھر قتل کیے گئے یا انتقال کرگئے البتہ ضرور بالضرور اللہ ( تعالیٰ ) انہیں بہترین رزق عطا فرمائیں گے اور بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہی سب سے بہترین رزق دینے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے اللہ کے راستے میں ہجرت کی ، پھر قتل کردیے گئے یا ان کا انتقال ہوگیا تو اللہ انہیں ضرور اچھا رزق دے گا ، اور یقین رکھو کہ اللہ ہی بہترین رزق دینے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی پھر شہیدہوئے یامرگئے اللہ انہیں بہت اچھارزق دے گا اور یقینااللہ ہی بہترین رازق ہے

By Kanzul Eman

اور وہ جنہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے گھر بار چھوڑے ( ف۱۵۲ ) پھر مارے گئے یا مرگئے تو اللہ ضرور انھیں اچھی روزی دے گا ( ف۱۵۳ ) اور بیشک اللہ کی روزی سب سے بہتر ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور جن لوگوں نے اﷲ کی راہ میں ( وطن سے ) ہجرت کی پھر قتل کر دیئے گئے یا ( راہِ حق کی مصیبتیں جھیلتے جھیلتے ) مرگئے تو اﷲ انہیں ضرور رزقِ حسن ( یعنی اُخروی عطاؤں ) کی روزی بخشے گا ، اور بیشک اﷲ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے