और हम ने तुम्हारे ऊपर सात रास्ते बनाए हैं। और हम सृष्टि-कार्य से ग़ाफ़िल नहीं
اور بلاشبہ یقیناً ہم نے تمہارے اوپر سات راستے بنائے اور مخلوق سے ہم کبھی غافل نہیں تھے۔
اور ہم نے تمہارے اوپر سات تہہ بہ تہہ آسمان بنائے اور ہم مخلوق سے بے پروا نہیں ہوئے ۔
اور یقیناً ہم نے تمہارے اوپر سات راستے ( آسمان ) پیدا کئے ہیں اور ہم ( اپنی ) مخلوق سے غافل نہیں تھے ۔
اور تمہارے اوپر ہم نے سات راستے بنائے ، 15 تخلیق کے کام سے ہم کچھ نابلد نہ تھے ۔ 16
اور تحقیق ہم نے تمہارے اوپر سات راستے ( آسمان ) پیدا کیے اور ہم مخلوق سے غافل بھی نہیں ۔
اور ہم نے تمہارے اوپر سات تہہ بر تہہ راستے پیدا کیے ہیں اور ہم مخلوق سے غافل نہیں ہیں ۔ ( ١١ )
اور ہم نے تمہارے اوپرسات آسمان پیداکئے ہیں اور ہم اپنی پیداکردہ چیزوں سے غافل نہیں ہیں
اور بیشک ہم نے تمہارے اوپر سات راہیں بنائیں ( ف۱۵ ) اور ہم خلق سے بےخبر نہیں ( ف۱٦ )
اور بیشک ہم نے تمہارے اوپر ( کرّۂ اَرضی کے گرد فضائے بسیط میں نظامِ کائنات کی حفاظت کے لئے ) سات راستے ( یعنی سات مقناطیسی پٹیاں یا میدان ) بنائے ہیں ، اور ہم ( کائنات کی ) تخلیق ( اور اس کی حفاطت کے تقاضوں ) سے بے خبر نہ تھے