यहाँ तक कि जब हम उन के खुशहाल लोगों को यातना में पकड़ेगे तो क्या देखते हैं कि वे विलाप और फ़रियाद कर रहे हैं
حتیٰ کہ جب ہم ان کے خوش حال لوگوں کو عذاب میں پکڑیں گے تو اچانک وہ بلبلا رہے ہوں گے ۔
یہاں تک کہ جب ہم ان کے مترفین کو عذاب میں پکڑیں گے تو وہ آہ وفریاد کریں گے ۔
یہاں تک کہ جب ہم ان کے خوشحال لوگوں کو عذاب کی گرفت میں لیتے ہیں تو وہ چیخنے چلانے لگتے ہیں ۔
یہاں تک کہ جب ہم ان کے عیاشوں کو عذاب میں پکڑ لیں گے 59 تو پھر وہ ڈکرانا شروع کر دیں گے 60 ۔ ۔ ۔ ۔
یہاں تک کہ جب ہم ان کے آسودہ حال لوگوں کو عذاب میں پکڑ لیتے ہیں تو اس وقت وہ فریاد کرتے ہیں ۔
یہاں تک کہ جب ہم ان کے دولت مند لوگوں کو عذاب میں پکڑ لیں گے تو وہ ایک دم بلبلا اٹھیں گے ۔
حتیٰ کہ جب ہم ان کے عیاش لوگوں کو عذاب نے پکڑلیاتووہ چیخنے لگے
یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے امیروں کو عذاب میں پکڑا ( ف۱۰۱ ) تو جبھی وہ فریاد کرنے لگے ، ( ف۱۰۲ )
یہاں تک کہ جب ہم ان کے امیر اور آسودہ حال لوگوں کو عذاب کی گرفت میں لیں گے تو اس وقت وہ چیخ اٹھیں گے