या तुम उन से कुछ शुल्क माँग रहे हो? तुम्हारे रब का दिया ही उत्तम है। और वह सबसे अच्छी रोज़ी देने वाला है
یا آپ ان سے کسی آمدنی کا سوال کرتے ہو؟توآپ کے رب کی آمدنی ہی بہترہے اور وہی بہترین رزق دینے والاہے۔
کیا تم ان سے کوئی معاوضہ طلب کر رہے ہو؟ تمہارے رب کا صلہ تمہارے لئے بہتر ہے اور وہ بہترین روزی بخشنے والا ہے ۔
کیا آپ ان سے کوئی معاوضہ طلب کرتے ہیں؟ تمہارے لئے تو تمہارے پروردگار کا معاوضہ بہت بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے ۔
کیا تو ان سے کچھ مانگ رہا ہے؟ تیرے لیے تیرے رب کا دیا ہی بہتر ہے اور وہ بہترین رازق ہے ۔ 70
۔ ( اے محبوبﷺ ) کیا ( خدانخواستہ ) آپ ان سے کوئی معاوضہ طلب کررہے ہیں ( نہیں بلکہ ) پس آپ کے رب کا عطا کیا ہوا معاوضہ بہتر ہے اور وہی سب سے بہتر رزق دینے والے ہیں ۔
یا ( ان کے انکار کی وجہ یہ ہے کہ ) تم ان سے کوئی معاوضہ مانگ رہے ہو؟ تو ( یہ بات بھی غلط ہے ، اس لیے کہ ) تمہارے پروردگار کا دیا ہوا معاوضہ ( تمہارے لیے ) کہیں بہتر ہے اور وہ بہترین رزق دینے والا ہے ۔
اے میرے نبی! کیا آپ ان سے کوئی اجرت مانگتے ہیں پس آپ کے لئے آپ کے رب کادیاہی بہترہے اور وہی بہترین رزاق ہے
کیا تم ان سے کچھ اجرت مانگتے ہو ( ف۱۱۹ ) تو تمہارے رب کا اجر سب سے بھلا اور وہ سب سے بہتر روزی دینے والا ( ف۱۲۰ )
کیا آپ ان سے ( تبلیغِ رسالت پر ) کچھ اجرت مانگتے ہیں؟ ( ایسا بھی نہیں ہے ) آپ کے تو رب کا اجر ( ہی بہت ) بہتر ہے اور وہ سب سے بہتر روزی رساں ہے