कहो, "हर चीज़ की बादशाही किस के हाथ में है, वह जो शरण देता है और जिस के मुक़ाबले में कोई शरण नहीं मिल सकती, बताओ यदि तुम जानते हो?"
آپ پوچھیں کہ ہر چیزکی مکمل بادشاہت کس کے ہاتھ میں ہے اوروہی پناہ دیتاہے اوراس کے مقابلے میں پناہ نہیں دی جاسکتی اگرتم جانتے ہو؟
پوچھو: وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا اختیار ہے اور وہ پناہ دیتا ہے ، لیکن اس کے مقابل میں پناہ نہیں دی جاسکتی ، اگر تم جانتے ہو؟
آپ کہئے کہ اگر جانتے ہو تو بتاؤ کہ ہر چیز کی بادشاہی کس کے قبضہ میں ہے ۔ جو سب کو پناہ دیتا ہے ۔ مگر اس کے مقابلہ میں پناہ نہیں دی جا سکتی ۔
ان سے کہو ، بتاؤ اگر تم جانتے ہو کہ ہر چیز پر اقتدار 81 کس کا ہے؟ اور کون ہے جو پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابلے میں کوئی پناہ نہیں دے سکتا ؟
آپ فرمادیجیے ہر چیز کی بادشاہی ( اقتدار ) کس کے ہاتھ میں ہے اور وہ ( جسے چاہے ) پناہ دیتا ہے اور اس ( کے مقابلے ) پر کوئی پناہ نہیں دے سکتا ( بتلاؤ ) اگر تم جانتے ہو ۔
کہو کہ : کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اختیار ہے ، اور جو پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابلے میں کوئی کسی کو پناہ نہیں دے سکتا؟ بتاؤ اگر جانتے ہو ۔
پھرپوچھئے کہ اگرتم جانتے ہوتوبتلائوہرچیزپرحکومت کس کی ہے؟ اور وہ کون ہےجو پناہ دیتا ہے مگراس کے مقابلے میں کسی کو پناہ نہیں مل سکتی؟
تم فرماؤ کس کے ہاتھ ہے ہر چیز کا قابو ( ف۱۳۹ ) اور وہ پناہ دیتا ہے اور اس کے خلاف کوئی پناہ نہیں دے سکتا اگر تمہیں علم ہو ( ف۱٤۰ )
آپ ( ان سے ) فرمائیے کہ وہ کون ہے جس کے دستِ قدرت میں ہر چیز کی کامل ملکیت ہے اور جو پناہ دیتا ہے اور جس کے خلاف ( کوئی ) پناہ نہیں دی جا سکتی ، اگر تم ( کچھ ) جانتے ہو