Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम ने तुम्हारी ओर खुली हुई आयतें उतार दी हैं और उन लोगों की मिसालें भी पेश कर दी हैं, जो तुम से पहले गुज़रे हैं, और डर रखने वालों के लिए नसीहत भी

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور بلاشبہ یقیناًہم نے تمہاری طرف واضح آیات اوران لوگوں کی مثالیں جوتم سے پہلے گزرچکے ہیں اور متقیوں کے لیے ایک نصیحت بھی نازل کی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللاور بیشک ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں بھی اتاردی ہیں اور ان لوگوں کی تمثیل بھی سنادی ہے ، جو تم سے پہلے گذرے اور خدا ترسوں کیلئے موعظت ہے ۔

By Hussain Najfi

بےشک ہم نے تم لوگوں کی طرف واضح آیتیں نازل کی ہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی مثالیں بھی اور پرہیزگاروں کیلئے پند و نصیحت بھی ۔

By Moudoodi

ہم نے صاف صاف ہدایت دینے والی آیات تمہارے پاس بھیج دی ہیں ، اور ان قوموں کی عبرتناک مثالیں بھی ہم تمہارے سامنے پیش کر چکے ہیں جو تم سے پہلے ہو گزری ہیں ، اور وہ نصیحتیں ہم نے کر دی ہیں جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیں ۔ 60 ؏4

By Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے ( اے لوگو ) تمہاری طرف واضح کرنے والی آیات اور جو لوگ تم سے پہلے گزرے ہیں ان کی ( کچھ ) خبریں اور پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ( کی باتیں ) نازل کی ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے وہ آیتیں بھی اتار کر تم تک پہنچا دی ہیں جو ہر بات کو واضح کرنے والی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں ، اور وہ نصیحت بھی جو اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے کارآمد ہے ۔

By Noor ul Amin

ہم نے تمہاری طرف واضح احکام بتلانے والی آیات نازل کی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے نصیحت بھی نازل کردی ہے

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے اتاریں تمہاری طرف روشن آیتیں ( ف۷۷ ) اور کچھ ان لوگوں کا بیان جو تم سے پہلے ہو گزرے اور ڈر والوں کے لیے نصیحت ،

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے تمہاری طرف واضح اور روشن آیتیں نازل فرمائی ہیں اور کچھ ان لوگوں کی مثالیں ( یعنی قصۂ عائشہ کی طرح قصۂ مریم اور قصۂ یوسف ) جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور ( یہ ) پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے