और जो कोई अल्लाह और उस के रसूल का आज्ञा का पालन करे और अल्लाह से डरे और उस की सीमाओं का ख़याल रखे, तो ऐसे ही लोग सफल हैं
اور جو اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی فرمانبرداری کرے اوراﷲ تعالیٰ سے ڈرے اوراس کی نافرمانی سے بچے تویہی لوگ کامیاب ہیں۔
اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں گے اور جو اللہ سے ڈریں گے اور اس کے حدود کی پاسداری کریں گے ، وہی لوگ ہیں جو فائز المرام ہوں گے ۔
اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور اللہ سے ڈرے اور پرہیزگاری اختیار کرے ( اس کی نافرمانی سے بچے ) تو ایسے ہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔
اور کامیاب وہی ہیں جو اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کریں اور اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں ۔
اور جو شخص اللہ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی فرماں برداری کرے اور اس ( کی مخالفت ) سے بچے ، تو ایسے ہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں ۔
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کریں ، اللہ سے ڈریں ، اور اس کی نافرمانی سے بچیں تو وہی لوگ کامیاب ہیں ۔
اورجو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے ، اللہ سے ڈرے ، اور اس کی نافرمانی سے بچتا رہے تو ایسے ہی لوگ بامراد ہیں
اور جو حکم مانے اللہ اور اس کے رسول کا اور اللہ سے ڈرے اور پرہیزگاری کرے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ،
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرتا ہے اور اللہ سے ڈرتا اور اس کا تقوٰی اختیار کرتا ہے پس ایسے ہی لوگ مراد پانے والے ہیں