Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और वही है जिस ने रात और दिन को एक-दूसरे के पीछे आने वाला बनाया, उस व्यक्ति के लिए (निशानी) जो चेतना चाहे या कृतज्ञ होना चाहे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والابنایا ہراُس شخص کے لیے جوچاہے کہ نصیحت حاصل کرے یاشکرگزار بننا چاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو یکے بعد دیگرے آنے والا بنایا ، ان کیلئے جو یاد دہانی حاصل کریں یا شکرگذار بننا چاہیں ۔

By Hussain Najfi

اور وہی ذات ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے گردش کرنے والا بنایا اس کے لئے جو غور و فکر کرنا چاہے یا شکر گزاری کا ارادہ کرے ( ان تخلیقی قدرتوں میں نصیحت و ہدایت ہے )

By Moudoodi

وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کا جانشین بنایا ، ہر اس شخص کے لیے جو سبق لینا چاہے ، یا شکر گزار ہونا چاہے ۔ 77

By Mufti Naeem

اور وہ وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا ، اس شخص کے لیے جو نصیحت حاصل کرے یا شکر گزاری کا ارادہ کرے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہی ہے جس نے رات اور دن کو ایسا بنایا کہ وہ ایک دوسرے کے پیچھے چلے آتے ہیں ( مگر یہ ساری باتیں ) اس شخص کے لیے ( کارآمد ہیں ) جو نصیحت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہو یا شکر بجا لانا چاہتا ہو ۔

By Noor ul Amin

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو بار بارایک دوسرے کے بعدآنے والا بنایا ، اب جو چاہےاس سے سبق حاصل کرلے اورجو چاہےشکر گزار بنے

By Kanzul Eman

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کی بدلی رکھی ( ف۱۱٤ ) اس کے لیے جو دھیان کرنا چاہے یا شکر کا ارادہ کرے ،

By Tahir ul Qadri

اور وہی ذات ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے گردش کرنے والا بنایا اس کے لئے جو غور و فکر کرنا چاہے یا شکر گزاری کا ارادہ کرے ( ان تخلیقی قدرتوں میں نصیحت و ہدایت ہے )