रहमान के (प्रिय) बन्दें वहीं हैं जो धरती पर नम्रतापूर्वक चलते हैं और जब जाहिल उन के मुँह आएँ तो कह देते हैं, "तुमको सलाम!"
اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پرنرمی اورعاجزی سے چلتے ہیں اور جب جاہل اُن سے بات کریں توکہہ دیتے ہیں سلام ہو۔
اور خدائے رحمٰن کے بندے وہ ہیں ، جو زمین پر فروتنی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے الجھتے ہیں تو وہ ان کو سلام کرکے رخصت ہوجاتے ہیں ۔
اور ( خدائے ) رحمان کے ( مقبول ) بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب ان سے جاہل ( اکھڑ ) لوگ ( ناپسندیدہ ) بات کرتے ہیں تو وہ سلام کہتے ( ہوئے الگ ہو جاتے ) ہیں
رحمان کے ﴿اصلی ﴾ بندے 78 وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں 79 اور جاہل ان کے منہ آئیں تو کہہ دیتے ہیں کہ تم کو سلام ۔ 80
اور رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے ( حقیقی ) بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی ( وآہستگی ) سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں سلام!
اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے ( جاہلانہ ) خطاب کرتے ہیں تو وہ سلامتی کی بات کہتے ہیں ۔ ( ٢٣ )
اور رحمن کے حقیقی بندے وہ ہیںجو زمین پر انکساری سے چلتے ہیں اور اگر جاہل ان سے مخاطب ہوں توسلام کہہ کر ( کنارہ کش رہتے ہیں )
اور رحمن کے وہ بندے کہ زمین پر آہستہ چلتے ہیں ( ف۱۱۵ ) اور جب جاہل ان سے بات کرتے ہیں ( ف۱۱٦ ) تو کہتے ہیں بس سلام ( ف۱۱۷ )
اور ( خدائے ) رحمان کے ( مقبول ) بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستگی سے چلتے ہیں اور جب ان سے جاہل ( اکھڑ ) لوگ ( ناپسندیدہ ) بات کرتے ہیں تو وہ سلام کہتے ( ہوئے الگ ہو جاتے ) ہیں