Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो कहते हैं कि "ऐ हमारे रब! जहन्नम की यातना को हम से हटा दे।" निश्चय ही उन की यातना चिमटकर रहने वाली है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجوکہتے ہیں کہ اے ہمارے رب!ہم سے جہنم کا عذاب پھیردے۔یقینااس کاعذاب ہمیشہ چمٹنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ! بیشک اس کا عذاب بالکل چمٹ جانے والی چیز ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو ( ہمہ وقت حضورِ باری تعالیٰ میں ) عرض گزار رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! تو ہم سے دوزخ کا عذاب ہٹا لے ، بیشک اس کا عذاب بڑا مہلک ( اور دائمی ) ہے

By Moudoodi

جو دعائیں کرتے ہیں کہ ” اے ہمارے رب ، جہنم کے عذاب سے ہم کو بچا لے ، اس کا عذاب تو جان کا لاگو ہے ،

By Mufti Naeem

اور جو ( دعا مانگتے ہوئے ) کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم سے دوزخ کے عذاب کو دور رکھیے ( کیونکہ ) بے شک اس کا عذاب بہت تکلیف دینے والا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جو یہ کہتے ہیں کہ : ہمارے پروردگار ! جہنم کے عذاب کو ہم سے دور رکھیے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کا عذاب وہ تباہی ہے جو چمٹ کر رہ جاتی ہے

By Noor ul Amin

اور دعاکرتے ہیں : ’’اے ہمارے رب! جہنم کے عذاب سے ہمیں بچائے رکھنا ، کیونکہ اس کاعذاب ٹلنے والا نہیں ‘‘

By Kanzul Eman

اور وہ جو عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب! ہم سے پھیر دے جہنم کا عذاب ، بیشک اس کا عذاب گلے کا غل ( پھندا ) ہے ( ف۱۱۹ )

By Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو ( ہمہ وقت حضورِ باری تعالیٰ میں ) عرض گزار رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! تو ہم سے دوزخ کا عذاب ہٹا لے ، بیشک اس کا عذاب بڑا مہلک ( اور دائمی ) ہے