Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो किसी झूठ और असत्य में सम्मिलित नहीं होते और जब किसी व्यर्थ के कामों के पास से गुज़रते हैं, तो श्रेष्ठतापूर्वक गुज़र जाते हैं,

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجولوگ جھوٹ میں شامل نہیں ہوتے اور جب کسی بے ہودہ کام پرسے گزرتے ہیں توشرافت سے گزرجاتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جو کسی باطل میں شریک نہیں ہوتے اور اگر کسی بے ہودہ چیز پر سے ان کا گذر ہوتا ہے تو وقار کے ساتھ گذر جاتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو کذب اور باطل کاموں میں ( قولاً اور عملاً دونوں صورتوں میں ) حاضر نہیں ہوتے اور جب بے ہودہ کاموں کے پاس سے گزرتے ہیں تو ( دامن بچاتے ہوئے ) نہایت وقار اور متانت کے ساتھ گزر جاتے ہیں

By Moudoodi

۔ ۔ ۔ ۔ ﴿اور رحمان کے بندے وہ ہیں﴾ جو جھوٹ کے گواہ نہیں بنتے 89 اور کسی لغو چیز پر ان کا گزر ہو جائے تو شریف آدمیوں کی طرح گزر جاتے 90 ہیں ۔ جنہیں اگر ان کے رب کی آیات سنا کر نصیحت کی جاتی ہے

By Mufti Naeem

اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب ( کبھی ) وہ ناشائستہ چیزوں کے پاس گزاریں تو باوقار انداز سے گزارتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( رحمن کے بندے وہ ہیں ) جو ناحق کاموں میں شامل نہیں ہوتے ( ٢٦ ) اور جب کسی لغو چیز کے پاس سے گذرتے ہیں تو وقار کے ساتھ گذر جاتے ہیں ۔ ( ٢٧ )

By Noor ul Amin

اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے اور جب کسی ناپسندیدہ چیز سے ان کو سابقہ پڑتا ہے تو شریفوں کی طرح گزر جاتے ہیں

By Kanzul Eman

اور جو جھوٹی گواہی نہیں دیتے ( ف۱۳۰ ) اور جب بیہودہ پر گذرتے ہیں اپنی عزت سنبھالے گزر جاتے ہیں ، ( ف۱۳۱ )

By Tahir ul Qadri

اور ( یہ ) وہ لوگ ہیں جو کذب اور باطل کاموں میں ( قولاً اور عملاً دونوں صورتوں میں ) حاضر نہیں ہوتے اور جب بے ہودہ کاموں کے پاس سے گزرتے ہیں تو ( دامن بچاتے ہوئے ) نہایت وقار اور متانت کے ساتھ گزر جاتے ہیں