उन के पास वापस जाओ। हम उन पर ऐसी सेनाएँ लेकर आएँगे, जिनका मुक़ाबला वे न कर सकेंगे और हम उन्हें अपमानित करके वहाँ से निकाल देंगे कि वे पस्त होकर रहेंगे।"
لوٹ جاؤاُن کے پاس پھرہم ضروراُن پرایسے لشکرلے کر آئیں گے جن کا وہ مقابلہ نہ کرسکیں گے اورہم اُنہیں لازماً وہاں سے بے عزت کرکے نکا لیں گے اوروہ بہت خوار ہوں گے۔
ان کے پاس واپس جاؤ! ہم ان پر ایسی فوجوں سے چڑھائی کریں گے کہ وہ ان کے مقابلے کی تاب نہ لاسکیں گے اور ہم ان کو وہاں سے ذلیل کرکے نکال دیں گے اور وہ خوار ہوں گے!
۔ ( اے سفیر ) تو ان لوگوں کے پاس واپس لوٹ جا ( اور ان کو بتا کہ ) ہم ان کے پاس ایسے لشکر لے کر آرہے ہیں جن کے مقابلہ کی ان میں تاب نہ ہوگی اور ہم ان کو وہاں سے اس طرح ذلیل کرکے نکالیں گے کہ وہ خوار ہو چکے ہوں گے ۔
﴿اے سفیر﴾ واپس جا اپنے بھیجنے والوں کی طرف ۔ ہم ان پر ایسے لشکر لے کر آئیں گے 42 جن کا مقابلہ وہ نہ کر سکیں گے اور ہم انہیں ایسی ذلت کے ساتھ وہاں سے نکالیں گے کہ وہ خوار ہو کر رہ جائیں گے ۔ ”
ان کے پاس واپس جا ، پس ہم البتہ ضرور ان پر ایسے لشکر لے کر ( حملہ کرنے ) آئیں گے کہ جن کے مقابلے کی ان میں طاقت نہ ہوگی اور ہم البتہ ضرور ان کو وہاں سے ذلیل کرکے نکالیں گے اس حال میں کہ وہ ( ہمارے ) ماتحت ہوں گے ۔
ان کے پاس واپس جاؤ ، کیونکہ اب ہم ان کے پاس ایسے لشکر لے کر پہنچیں گے جن کے مقابلے کی ان میں تاب نہیں ہوگی ، اور انہیں وہاں سے اس طرح نکالیں گے کہ وہ ذلیل ہوں گے ، اور ماتحت بن کر رہیں گے ۔
ان کے پاس واپس چلے جائوہم ان پر ایسے لشکروں سے چڑھائی کرینگے جن کاوہ مقابلہ نہ کرسکیں گے اور انہیں ذلیل کرکے وہاں سے نکالیں گے اور وہ پست ہوں گے
پلٹ جا ان کی طرف تو ضرور ہم ان پر وہ لشکر لائیں گے جن کی انھیں طاقت نہ ہوگی اور ضرور ہم ان کو اس شہر سے ذلیل کرکے نکال دیں گے یوں کہ وہ پست ہوں گے ( ف۵۸ )
تو ان کے پاس ( تحفہ سمیت ) واپس پلٹ جا سو ہم ان پر ایسے لشکروں کے ساتھ ( حملہ کرنے ) آئیں گے جن سے انہیں مقابلہ ( کی طاقت ) نہیں ہوگی اور ہم انہیں وہاں سے بے عزت کر کے اس حال میں نکالیں گے کہ وہ ( قیدی بن کر ) رسوا ہوں گے