Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिन्नों में से एक बलिष्ठ निर्भीक ने कहा, "मैं उसे आपके पास ले आऊँगा। इससे पहले कि आप अपने स्थान से उठे। मुझे इस की शक्ति प्राप्त है और मैं अमानतदार भी हूँ।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جنوں میں سے ایک دیونے کہا: ’’میں اُسے اس سے بھی پہلے لے کر آتاہوں کہ آپ اپنی جگہ سے اُٹھیں اوریقینامیں اس پرقوت رکھنے والا،امانت دار ہوں

By Amin Ahsan Islahi

جنوں میں سے ایک سرہنگ نے کہا: میں اس کو آپ کے پاس آپ کے اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے پہلے حاضر کردوں گا اور میں اس کام پر قدرت رکھنے والا اور ایک امانتدار ہوں ۔

By Hussain Najfi

جنات میں سے ایک شریر و چالاک جن نے کہا کہ میں اسے آپ کے پاس لے آؤں گا اس سے پہلے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں ۔ بےشک میں اس کی طاقت رکھتا ہوں ( اور میں ) امانت دار بھی ہوں ۔

By Moudoodi

جنوں میں سے ایک قوی ہیکل نے عرض کیا میں اسے حاضر کر دوں گا قبل اس کے کہ آپ اپنی جگہ سے اٹھیں ۔ 45 میں اس کی طاقت رکھتا ہوں اور امانتدار ہوں ۔ ” 46

By Mufti Naeem

ایک نہایت مضبوط اور قوی جن نے کہا میں اسے آپ کے پاس لے آؤں گا اس سے پہلے کہ آپ اپنی جگہ سے اُٹھ جائیں ، اور بے شک میں اس ( کام ) پر طاقت رکھنے والا ( اور ) امانت دار ( بھی ) ہوں ۔

By Mufti Taqi Usmani

ایک قوی ہیکل جن نے کہا : آپ اپنی جگہ سے اٹھے بھی نہ ہوں گے کہ میں اس سے پہلے ہی اسے آپ کے پاس لے آؤں گا ، اور یقین رکھیے کہ میں اس کام کی پوری طاقت رکھتا ہوں ( اور ) امانت دار بھی ہوں ۔ ( ١٣ )

By Noor ul Amin

ایک دیوہیکل جن نے کہا’’آپ کے دربارکوبرخاست کرنے سے پہلے میں اس کی قوت رکھتاہوں اور امین بھی ہوں

By Kanzul Eman

ایک بڑا خبیث جن بولا کہ میں وہ تخت حضور میں حاضر کردوں گا قبل اس کے کہ حضور اجلاس برخاست کریں ( ف٦۰ ) اور میں بیشک اس پر قوت والا امانتدار ہوں ( ف٦۱ )

By Tahir ul Qadri

ایک قوی ہیکل جِن نے عرض کیا: میں اسے آپ کے پاس لاسکتا ہوں قبل اس کے کہ آپ اپنے مقام سے اٹھیں اور بیشک میں اس ( کے لانے ) پر طاقتور ( اور ) امانت دار ہوں