Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और समूद की ओर हम ने उन के भाई सालेह को भेजा कि "अल्लाह की बन्दगी करो।" तो क्या देखते हैं कि वे दो गिरोह होकर आपस में झगड़ने लगे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہم نے ثمود کی طرف اُن کے بھائی صالح کوبھیجایہ کہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کروتو یکایک وہ دوفریق تھے کہ آپس میں جھگڑرہے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے قومِ ثمود کی طرف ان کے بھائی ، صالح کو اس پیغام کے ساتھ رسول بنا کر بھیجا کہ لوگو! اللہ کی بندگی کرو! تو دو فریق بن کر آپس میں جھگڑنے لگے ۔

By Hussain Najfi

اور بےشک ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو رسول بنا کر ( اس پیغام کے ساتھ ) بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو ۔ تو وہ دو فریق ( مؤمن و کافر ) ہوگئے جو آپس میں جھگڑنے لگے ۔

By Moudoodi

اور ثمود 57 کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو ﴿یہ پیغام دے کر﴾ بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو ، تو یکایک وہ دو متخاصم فریق بن گئے ۔ 58

By Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے ( قوم ) ثمود کی طرف ان کے بھائی ( حضرت ) صالح ( علیہ السلام ) کو رسول بناکر بھیجا کہ اللہ ( تعالیٰ ) کی عبادت کرو پس وہ دو فریق بن گئے ( جو ) آپس میں جھگڑتے تھے

By Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے قوم ثمود کے پاس ان کے بھائی صالح کو یہ پیغام دے کر بھیجا کہ تم اللہ کی عبادت کرو ( ٢١ ) تو اچانک وہ دوگروہ بن گئے جو آپس میں جھگڑنے لگے ۔

By Noor ul Amin

اور ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو ( یہ پیغام دے کر ) بھیجاکہ اللہ کی عبادت کرو تو اسی وقت دوفریق ( مومن اور کافر ) بن کر جھگڑنے لگے

By Kanzul Eman

اور بیشک ہم نے ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو بھیجا کہ اللہ کو پوجو ( ف۷٤ ) تو جبھی وہ دو گروہ ہوگئے ( ف۷۵ ) جھگڑا کرتے ( ف۷٦ )

By Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے قومِ ثمود کے پاس ان کے ( قومی ) بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو ( پیغمبر بنا کر ) بھیجا کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو تو اس وقت وہ دو فرقے ہو گئے جو آپس میں جھگڑتے تھے