Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

परन्तु उस की क़ौम के लोगों का उत्तर इस के सिवा कुछ न था कि उन्होंने कहा, "निकाल बाहर करो लूत के घर वालों को अपनी बस्ती से। ये लोग सुथराई को बहुत पसन्द करते हैं!"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تواُس کی قوم کاجواب اس کے سواکچھ نہ تھاکہ انہوں نے کہا: ’’اپنی بستی سے لوط کے گھر والوں کونکال دو۔یقیناوہ بڑے پاک باز بنتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

تو اس کی قوم کا جواب صرف یہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ لوط کے ساتھیوں کو اپنی بستی سے نکال دو ، یہ لوگ بڑے پارسا بنتے ہیں!

By Hussain Najfi

ان کی قوم کا جواب اس کے سوا کوئی نہ تھا کہ لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔

By Moudoodi

” مگر اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انہوں نے کہا ” نکال دو لوط ( علیہ السلام ) کے گھر والوں کو اپنی بستی سے ، یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔ ”

By Mufti Naeem

پس ان کی قوم کا جواب فقط یہی تھا کہ لوط ( علیہ السلام ) کے گھر والوں ( ماننے والوں ) کو تم اپنی بستی سے نکال دو ، بے شک یہ لوگ بڑے پاک باز ( بنے پھرتے ) ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اس پر یہ کہنے کے سوا ان کی قوم کا کوئی جواب نہیں تھا کہ : لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال باہر کرو ، یہ بڑے پاکباز بنتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

چنانچہ اس کی قوم کو کوئی جواب بن نہ آیاسوائے اس کے کہ انہوں نے یہ کہہ دیاکہ لوط اور اس کے ساتھیوں کو اپنے شہرسے نکال دویہ بڑے پاکبازبنتے ہیں

By Kanzul Eman

تو اس کی قوم کا کچھ جواب نہ تھا مگر یہ کہ بولے لوط کے گھرانے کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ تو ستھر اپن چاہتے ہیں ( ف۹٦ )

By Tahir ul Qadri

تو ان کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ وہ کہنے لگے: تم لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو یہ بڑے پاک باز بنتے ہیں