अन्ततः हम ने उसे और उस के घर वालों को बचा लिया सिवाय उस की स्त्री के। उस के लिए हम ने नियत कर दिया था कि वह पीछे रह जाने वालों में से होगी
پھرہم نے اُس کو اوراُس کے گھر والوں کونجات دی،سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے ہم نے طے کردیاتھاکہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہو گی۔
تو ہم نے اس کو اور اس کے لوگوں کو نجات دی ۔ بجز اس کی بیوی کے ، اس کو ہم نے پیچھے رہ جانے والوں میں شمار کر رکھا تھا ۔
پس ہم نے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نجات دی سوائے آپ کی بیوی کے کہ جس کے بارے میں ہم نے فیصلہ کر دیا تھا کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی ۔
آخرکار ہم نے بچا لیا اس کو اور اس کے گھر والوں کو ، بجز اس کی بیوی کے جس کا پیچھے رہ جانا ہم نے طے کر دیا تھا ۔ 70
پس ہم ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات عطا فرمائی ، سوائے ان کی بیوی کے کہ اس کے لیے ہم نے مقرر کر رکھا تھا کہ ( وہ ) پیچھے رہ جانے والوں میں ہے
پھر ہوا یہ کہ ہم نے لوط اور اس کے گھر والوں کو بچا لیا ، سوائے ان کی بیوی کے جس کے بارے میں ہم نے یہ طے کردیا تھا کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی ۔
چنانچہ ہم نے لوط اور اس کے گھروالوں کو بچالیاسوائے اس کی بیوی کے جس کے لئے پیچھے رہ جانا ہم نے مقدرکردیاتھا
تو ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو نجات دی مگر اس کی عورت کو ہم نے ٹھہرادیا تھا کہ وہ رہ جانے والوں میں ہے ( ف۹۷ )
پس ہم نے لوط ( علیہ السلام ) کو اور ان کے گھر والوں کو نجات بخشی سوائے ان کی بیوی کے کہ ہم نے اسے ( عذاب کے لئے ) پیچھے رہ جانے والوں میں سے مقرر کر لیا تھا