और तुम पहाड़ों को देखकर समझते हो कि वे जमे हुए हैं, हालाँकि वे चल रहे होंगे, जिस प्रकार बादल चलते हैं। यह अल्लाह की कारीगरी है, जिस ने हर चीज़ को सुदृढ़ किया। निस्संदेह वह उस की ख़बर रखता है, जो कुछ तुम करते हो
اورآپ پہاڑوں کودیکھو گے، آپ انہیں جما ہوا گمان کروگے حالانکہ وہی بادلوں کے چلنے کی طرح چل رہے ہوں گے۔ یہ اﷲ تعالیٰ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو خوب مضبوط بنایاہے یقیناوہ خوب باخبر ہے اُس سے جوتم کرتے ہو۔
اور تم پہاڑوں کو دیکھ کر گمان کرو گے کہ وہ ٹکے ہوئے ہیں ، حالانکہ وہ بادلوں کی طرح اُڑ رہے ہوں گے ۔ یہ اس خدا کی کاریگری ہوگی جس نے ہر چیز کو محکم کیا ۔ بیشک وہ ہر اس چیز سے باخبر ہے ، جو تم کر رہے ہو ۔
۔ ( اس وقت ) تم پہاڑوں کو دیکھوگے تو خیال کروگے کہ وہ ساکن و برقرار ہیں حالانکہ وہ بادلوں کی مانند رواں دواں ہوں گے ۔ یہ خدا کی کاریگری ہے جس نے ہر شئے کو محکم و پائیدار بنایا ہے ۔ بیشک وہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔
آج تو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خوب جمے ہوئے ہیں ، مگر اس وقت یہ بادلوں کی طرح اڑ رہے ہوں گے ، یہ اللہ کی قدرت کا کرشمہ ہوگا جس نے ہر چیز کو حکمت کے ساتھ استوار کیا ہے ۔ وہ خوب جانتا ہے کہ تم لوگ کیا کرتے ہو ۔ 107
اور ( اے مخاطب ) تو پہاڑوں کو دیکھتا ہے تو اپنی جگہ ٹھہرا ہوا خیال کرتا ہے لیکن وہ ( قیامت کے دن ) ایسے اُڑتے پھریں گے جیسے بادل ، اللہ تعالیٰ کی کاری گری ( ہے ) جس نے ہر چیز کو مستحکم کیا ، بے شک وہ تمہارے تمام کاموں سے باخبر ہے ۔
تم ( آج ) پہاڑوں کو دیکھتے ہو تو سمجھتے ہو کہ یہ اپنی جگہ جمے ہوئے ہیں ، حالانکہ ( اس وقت ) وہ اس طرح پھر رہے ہوں گے جیسے بادل پھرتے ہیں ۔ یہ سب اللہ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو مستحکم طریقے سے بنایا ہے ۔ یقینا اسے پوری خبر ہے کہ تم کیا کام کرتے ہو ۔
اس دن توسمجھے گاکہ پہاڑجمے ہوئے ہیں حالانکہ وہ بادل کی سی چال چل رہے ہوں گے اور یہ اللہ کی قدرت کاکرشمہ ہوگا جس نے ہر چیزکومضبوط بنایا ہے بلاشبہ تم جو کام کررہے ہووہ اس سے باخبرہے
اور تو دیکھے گا پہاڑوں کو خیال کرے گا کہ وہ جمے ہوئے ہیں اور وہ چلتے ہوں گے بادل کی چال ( ف۱۵۲ ) یہ کام ہے اللہ کا جس نے حکمت سے بنائی ہر چیز ، بیشک اسے خبر ہے تمہارے کاموں کی ،
اور ( اے انسان! ) تو پہاڑوں کو دیکھے گا تو خیال کرے گا کہ جمے ہوئے ہیں حالانکہ وہ بادل کے اڑنے کی طرح اڑ رہے ہوں گے ۔ ( یہ ) اللہ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کو ( حکمت و تدبیر کے ساتھ ) مضبوط و مستحکم بنا رکھا ہے ۔ بیشک وہ ان سب ( کاموں ) سے خبردار ہے جو تم کرتے ہو