मुझे तो बस यही आदेश मिला है कि इस नगर (मक्का) के रब की बन्दगी करूँ, जिस ने इसे आदरणीय ठहराया और उसी की हर चीज़ है। और मुझे आदेश मिला है कि मैं आज्ञाकारी बनकर रहूँ
یقینامجھے تویہی حکم دیاگیاہے کہ میں اس شہرکے رب کی عبادت کروں جس نے اُس کوحرمت دی اورہرچیزاُسی کے لئے ہے اورمجھے حکم دیا گیاہے کہ میں فرماں برداروں میں سے ہوجاؤں۔
مجھے تو بس یہی حکم ملا ہے کہ میں اس شہر کے رب کی بندگی کروں ، جس نے اس کو محترم ٹھہرایا اور جس کے اختیار ہی میں سب کچھ ہے اور مجھے حکم ملا ہے کہ میں فرمانبرداری کرنے والوں میں سے بنوں ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ۔ کہو ) مجھے تو بس یہی حکم ملا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے رہوں ۔
﴿اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو﴾ ” مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ اس شہر کے رب کی بندگی کروں جس نے اسے حرم بنایا ہے اور جو ہر چیز کا مالک ہے ۔ 110 مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلم بن کر رہوں
۔ ( اے محبوب ﷺ ) فرمادیجیے کہ مجھے تو یہی حکم ہوا ہے کہ میں اس شہر کے رب کی عبادت کروں جس نے اسے قابلِ احترام بنایا ہ اور ( یہ ) سب چیزیں اسی کی ہیں اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرماں برداروں میں سے ہوجاؤں ۔
۔ ( اے پیغمبر ! ان سے کہہ دو کہ : ) مجھے تو یہی حکم ملا ہے کہ میں اس شہر کے رب کی عبادت کروں جس نے اس شہر کو حرمت بخشی ہے ، اور ہر چیز کا مالک وہی ہے ، اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں شامل رہوں ۔
( اے نبی آپ کہہ دیجئے ) مجھے تویہی حکم ہوا ہے کہ میں اس شہر ( مکہ ) کے رب کی اطاعت کروں جس نے اسے احترام بخشا اورجو ہرچیز کامالک ہے اور مجھے حکم دیاگیا ہے کہ میں مسلمان بن کرر ہوں
مجھے تو یہی حکم ہوا ہے کہ پوجوں اس شہر کے رب کو ( ف۱۵۹ ) جس نے اسے حرمت والا کیا ہے ( ف۱٦۰ ) اور سب کچھ اسی کا ہے ، اور مجھے حکم ہوا ہے کہ فرمانبرداروں میں ہوں ،
۔ ( آپ ان سے فرما دیجئے کہ ) مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ اس شہرِ ( مکّہ ) کے رب کی عبادت کروں جس نے اسے عزت و حُرمت والا بنایا ہے اور ہر چیز اُسی کی ( مِلک ) ہے اور مجھے ( یہ ) حکم ( بھی ) دیا گیا ہے کہ میں ( اللہ کے ) فرمانبرداروں میں رہوں