Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर वह वहाँ से डरता और ख़तरा भाँपता हुआ निकल खड़ा हुआ। उस ने कहा, "ऐ मेरे रब! मुझे ज़ालिम लोगों से छुटकारा दे।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

تووہ وہاں سے ڈرتاہوا،سہمتاہوانکل پڑا،اُس نے کہا:’’اے میرے رب!آپ مجھے ظالم لوگوں سے نجات دیں۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

تو وہ وہاں سے ، ڈرتا ، ٹوہ لیتا ہوا ، نکل کھڑا ہوا اور اس نے دعا کی: اے رب! مجھے ظالموں کی قوم سے نجات دے!

By Hussain Najfi

چنانچہ موسیٰ وہاں سے خوفزدہ ہوکر نتیجہ کا انتظار کرتا ہوا نکلا ( اور ) کہا اے میرے پروردگار! مجھے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرما ۔

By Moudoodi

یہ خبر سنتے ہی موسی ( علیہ السلام ) ڈرتا اور سہمتا نکل کھڑا ہوا اور اس نے دعا کی کہ ” اے میرے رب ، مجھے ظالموں سے بچا ۔ ” ؏۲

By Mufti Naeem

پس وہ ( موسیٰ علیہ السلام ) وہاں سے ڈرتے ہوئے ( اور ) اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے نکل پڑے ، ( اور دعا کرتے ہوئے ) فرمایا میرے رب! مجھے ظام قوم سے بچائیے

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ موسیٰ ڈرتے ڈرتے ، حالات کا جائزہ لیتے شہر سے نکل کھڑے ہوئے ۔ کہنے لگے : میرے پروردگار ! مجھے ظالم لوگوں سے بچا لے ۔

By Noor ul Amin

چنانچہ موسیٰ ڈرتے اور خطرہ کو بھانپتے ہوئے نکلے اور دعاکی:’’رب!مجھے ان ظالم لوگوں سے بچالے‘‘

By Kanzul Eman

تو اس شہر سے نکلا ڈرتا ہوا اس انتظار میں کہ اب کیا ہوتا ہے عرض کی ، اے میرے رب! مجھے ستمگاروں سے بچالے ( ف۵۲ )

By Tahir ul Qadri

سو موسٰی ( علیہ السلام ) وہاں سے خوف زدہ ہو کر ( مددِ الٰہی کا ) انتظار کرتے ہوئے نکل کھڑے ہوئے ، عرض کیا: اے رب! مجھے ظالم قوم سے نجات عطا فرما