जब उस ने मदयन का रुख़ किया तो कहा, "आशा है, मेरा रब मुझे ठीक रास्ते पर डाल देगा।"
اورجب موسیٰ نے مدین کی طرف رُخ کیا،اُس نے کہا: ’’اُمیدہے کہ میرا رب سیدھی راہ کی طرف میری راہ نمائی کرے گا۔‘‘
اور جب اس نے مدین کا رخ کیا تو اس نے دعا کی: امید ہے کہ میرا رب میری رہنمائی سیدھی راہ کی طرف فرمائے گا!
اور جب موسیٰ نے ( مصر سے نکل کر ) مدین کا رخ کیا تو کہا امید ہے کہ میرا پروردگار سیدھے راستہ کی طرف میری راہنمائی کرے گا ۔
﴿مصر سے نکل کر﴾ جب موسی ( علیہ السلام ) نے مدین کا رخ کیا 31 تو اس نے کہا ” امید ہے کہ میرا رب مجھے ٹھیک راستے پر ڈال دے گا ۔ 32 ”
اور جب انہوں نے مدین کی طرف سفر اختیار کیا ( تو دل میں ) کہا مجھے اپنے رب سے امید ہے کہ وہ میری سیدھے راستے کی طرف رہنمائی ( ضرور ) فرمائے گا
اور جب انہوں نے مدین کی طرف رخ کیا تو کہا کہ : مجھے پوری امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے سیدھے راستے پر ڈال دے گا ۔ ( ١١ )
پھرجب انہوں نے مدین کی طرف رخ کیا توکہنے لگے:امیدہے میرارب مجھے ٹھیک راستے پر ڈال دے گا
اور جب مدین کی طرف متوجہ ہوا ( ف۵۳ ) کہا قریب ہے کہ میرا رب مجھے سیدھی راہ بتائے ( ف۵٤ )
اور جب وہ مَديَن کی طرف رخ کر کے چلے ( تو ) کہنے لگے: امید ہے میرا رب مجھے ( منزلِ مقصود تک پہنچانے کے لئے ) سیدھی راہ دکھا دے گا