और हम उन के लिए वाणी बराबर अवतरित करते रहे, शायद वे ध्यान दें
اوربلاشبہ یقیناًہم نے اُنہیں بات پہنچادی ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
اور ہم نے ان کیلئے کلام کے تسلسل کو قائم رکھا ، تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں ۔
اور ہم نے ان کیلئے کلام ( ہدایت نظام ) کا تسلسل جاری رکھا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔
اور ﴿نصیحت کی﴾ بات پے در پے ہم انہیں پہنچا چکے ہیں تا کہ وہ غفلت سے بیدار ہوں ۔ 71
اور تحقیق ہم مسلسل ( پے درپے ) ان لوگوں کے لیے ( اپنا ) کلام بھیجتے رہے تاکہ یہ لوگ نصیحت قبول کریں
اور واقعہ یہ ہے کہ ہم ان کے فائدے کے لیے ایک کے بعد ایک ( نصیحت کی ) بات بھیجتے رہے ہیں ، ( ٢٨ ) تاکہ وہ متنبہ ہوں ۔
اور ہم انہیں لگاتار ( نصیحت کی ) باتیں پہنچاتے رہے ہیں تاکہ وہ نصیحت کو قبول کریں
اور بیشک ہم نے ان کے لیے بات مسلسل اتاری ( ف۱۳۲ ) کہ وہ دھیان کریں ،
اور درحقیقت ہم ان کے لئے پے در پے ( قرآن کے ) فرمان بھیجتے رہے تاکہ وہ نصیحت قبو ل کریں