Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

लोगों में ऐसे भी हैं जो कहते हैं कि "हम अल्लाह पर ईमान लाए," किन्तु जब अल्लाह के मामले में वे सताए गए तो उन्होंने लोगों की ओर से आई हुई आज़माइश को अल्लाह की यातना समझ लिया। अब यदि तेरे रब की ओर से सहायता पहुँच गई तो कहेंगे, "हम तो तुम्हारे साथ थे।" क्या जो कुछ दुनिया वालों के सीनों में है उसे अल्लाह भली-भाँति नहीं जानता?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورلوگوں میں سے کوئی ہے جوکہتاہے کہ ہم اﷲ تعالیٰ پر ایمان لائے پھر جب اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اُسے ایذاء دی جائے تووہ لوگوں کے ستانے کواﷲ تعالیٰ کے عذاب کی طرح سمجھ لیتاہے اوریقینااگرآپ کے رب کی طرف سے مددآگئی تووہ ضرور کہیں گے کہ یقیناہم بھی تمہارے ساتھ تھے، اورکیا اﷲ تعالیٰ اُن کوزیادہ جاننے والا نہیں ہے جوسارے جہانوں کے سینوں میں ہے؟

By Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے ، لیکن جب اللہ کی راہ میں انہیں دکھ پہنچتا ہے تو وہ لوگوں کے پہنچائے ہوئے دکھ کو خدا کے عذاب کے مانند قرار دے بیٹھتے ہیں اور اگر تمہارے رب کی طرف سے کوئی مدد ظاہر ہوگی تو کہیں گے کہ ہم تو آپ لوگوں کے ساتھ تھے ۔ کیا لوگوں کے دلوں میں جو کچھ ہے ، اللہ اس سے اچھی طرح باخبر نہیں ہے؟

By Hussain Najfi

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ( زبان سے ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے پھر اللہ کی راہ میں جب اسے اذیت پہنچائی جاتی ہے تو وہ ان لوگوں کی آزمائش کو اللہ کے عذاب کے مانند قرار دے دیتا ہے اور اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے کوئی مدد پہنچ جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ( بھی ) تو تمہارے ساتھ تھے کیا جو کچھ دنیا جہاں والوں کے دلوں میں ہے کیا اللہ اس کا سب سے بہتر جاننے والا نہیں ہے ۔

By Moudoodi

لوگوں میں سے کوئی ایسا ہے جو کہتا ہے کہ ہم ایمان لائے اللہ پر ۔ 13 مگر جب وہ اللہ کے معاملہ میں ستایا گیا تو اس نے لوگوں کی ڈالی ہوئی آزمائش کو اللہ کے عذاب کی طرح سمجھ لیا ۔ 14 اب اگر تیرے رب کی طرف سے فتح و نصرت آگئی تو یہی شخص کہے گا کہ ” ہم تو تمہارے ساتھ تھے ”15 کیا دنیا والوں کےدلوں کا حال اللہ کو بخوبی معلوم نہیں ہے؟

By Mufti Naeem

اور لوگوں میں بعض وہ ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ ( تعالیٰ ) پر ایمان لے آئے پھر جب ( انہیں ) اللہ ( تعالیٰ ) ( کے معاملے ) میں آزمایا جائے تو لوگوں کی آزمائش کو اللہ ( تعالیٰ ) کے عذاب کی طرح سمجھ لیتے ہیں اور اگر آپ کے رب کی طرف سے کوئی مدد آئے ( تو ) البتہ وہ ضرور کہتے ہیں بلاشبہ ہم تم لوگوں کے ساتھ تھے ، کیا اللہ ( تعالیٰ ) جو دنیا والوں کے دلوں میں ہے خوب نہیں جانتا؟

By Mufti Taqi Usmani

اور کچھ لوگ ایسے ہیں کہ وہ کہہ دیتے ہیں کہ : ہم اللہ پر ایمان لے آئے ہیں ۔ پھر جب ان کو اللہ کے راستے میں کوئی تکلیف پہنچائی جاتی ہے تو وہ لوگوں کی پہنچائی ہوئی تکلیف کو ایسا سمجھتے ہیں جیسا اللہ کا عذاب ( ٤ ) اور اگر کبھی تمہارے پروردگار کی طرف سے کوئی مدد ان ( مسلمانوں ) کے پاس آگئی ہے تو وہ ضرور یہ کہیں گے کہ : ہم تو تمہارے ساتھ تھے ۔ ( ٥ ) بھلا کیا اللہ کو وہ باتیں اچھی طرح معلوم نہیں ہیں جو سارے دنیا جہان کے لوگوں کے سینوں میں چھپی ہیں؟

By Noor ul Amin

اور کچھ لوگ ایسے ہیںجو کہتے ہیں کہ ’’ہم اللہ پر ایمان لائے‘‘مگرجب اسے اللہ کی راہ میں تکلیف پہنچتی ہے تولوگوں کی جانب سے دی ہوئی تکلیف کو یوں سمجھتا ہے جیسے اللہ کاعذاب ( اور کافرین سے جاملتا ہے ) اوراگرآپ کے رب کی طرف سے فتح ونصرت آجائے توضرورکہے گاکہ ہم ( دل سے ) توتمہارے ساتھ ہی تھے کیا جہان والوں کے دلوں کاحال اللہ کو بخوبی معلوم نہیں

By Kanzul Eman

اور بعض آدمی کہتے ہیں ہم اللہ پر ایمان لائے پھر جب اللہ کی راہ میں انھیں کوئی تکلیف دی جاتی ہے ( ف۱۹ ) تو لوگوں کے فتنہ کو اللہ کے عذاب کے برابر سمجھتے ہیں ( ف۲۰ ) اور اگر تمہارے رب کے پاس سے مدد آئے ( ف۲۱ ) تو ضرور کہیں گے ہم تو تمہارے ہی ساتھ تھے ( ف۲۲ ) کیا اللہ خوب نہیں جانتا جو کچھ جہاں بھر کے دلوں میں ہے ( ف۲۳ )

By Tahir ul Qadri

اور لوگوں میں ایسے شخص ( بھی ) ہوتے ہیں جو ( زبان سے ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے ، پھر جب انہیں اللہ کی راہ میں ( کوئی ) تکلیف پہنچائی جاتی ہے تو وہ لوگوں کی آزمائش کواللہ کے عذاب کی مانند قرار دیتے ہیں ، اور اگر آپ کے رب کی جانب سے کوئی مدد آپہنچتی ہے تو وہ یقیناً یہ کہنے لگتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہی تھے ، کیا اللہ ان ( باتوں ) کو نہیں جانتا جو جہان والوں کے سینوں میں ( پوشیدہ ) ہیں