और जिन लोगों ने अल्लाह की आयतों और उस से मिलने का इनकार किया, वही लोग हैं जो मेरी दयालुता से निराश हुए और वही हैं जिन के लिए दुखद यातना है। -
اورجن لوگوں نے اﷲ تعالیٰ کی آیات اوراُس سے ملاقات کاانکارکیایہی لوگ میری رحمت سے مایوس ہو گئے اوریہی لوگ ہیں جن کے لیے دردناک عذاب ہے۔
اور جن لوگوں نے اللہ کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا تو وہی لوگ ہیں جو میری رحمت سے محروم ہوئے اور وہی لوگ ہیں جن کیلئے ایک دردناک عذاب ہے ۔
اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں اور اس کی بارگاہ میں حاضری کا انکار کیا ہے وہ میری رحمت سے مایوس ہوگئے ہیں اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔
جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا اور اس سے ملاقات کا انکار کیا ہے وہ میری رحمت سے مایوس ہو چکے ہیں36 اور ان کے لیے دردناک سزا ہے ۔
اور جن لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا یہی لوگ میری رحمت سے مایوس ہوگئے ہیں اور ان ہی کے لیے دردناک عذاب ہے ۔
اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا اور اس سے جاملنے کا انکار کیا ہے ، وہ میری رحمت سے مایوس ہوچکے ہیں ، اور ان کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے ۔
اور جن لوگوں نے اللہ کی آیات اور اس کی ملاقات کا انکار کیا وہ میری رحمت سے مایوس ہوچکے ہیں اور انہی کے لئے دردناک عذاب ہوگا‘‘
اور وہ جنہوں نے میری آیتوں اور میرے ملنے کو نہ مانا ( ف۵۱ ) وہ ہیں جنہیں میری رحمت کی آس نہیں اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ( ف۵۲ )
اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں کا اور اس کی ملاقات کا انکار کیا وہ لوگ میری رحمت سے مایوس ہوگئے اور ان ہی لوگوں کے لئے درد ناک عذاب ہے