Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम किस तरह इनकार करोगे; हालाँकि तुमको अल्लाह की आयतें सुनाई जा रही हैं और तुम्हारे दरमियान उसका रसूल मौजूद है, और जो शख़्स अल्लाह को मज़बूती से पकड़ेगा तो वह पहुँच गया सीधी राह पर।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورتم کیسے کفرکرتے ہو؟حالانکہ تمہیں اﷲ تعالیٰ کی آیات پڑھ کرسنائی جارہی ہیں اور تمہارے درمیان اس کا رسول بھی موجودہے اورجو اﷲ تعالیٰ(کے دین) کومضبوطی سے پکڑے گاتو یقیناًوہ سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیاگیا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور تمہارا کفر میں پڑنا کس طرح جائز ہے جبکہ تم کو اللہ کی آیات سنائی جارہی ہیں اور تمہارے اندر اس کا رسول موجود ہے؟ اور جو اللہ کو مضبوطی سے پکڑے گا تو وہی ہے جس کو صراطِ مستقیم کی ہدایت ملی ۔

By Hussain Najfi

اور بھلا تم کیوں کر کفر اختیار کر سکتے ہو ۔ جبکہ تمہارے سامنے برابر خدا کی آیتیں پڑھی جا رہی ہیں اور تمہارے درمیان اس کا رسول موجود ہے ۔ اور جو شخص خدا سے وابستہ ہوگیا وہ ضرور سیدھے راستے پر لگا دیا گیا ۔

By Moudoodi

جب کہ تم کو اللہ کی آیات سنائی جا رہی ہیں اور تمہارے درمیان اس کا رسول موجود ہے جو اللہ کا دامن مضبوطی کے ساتھ تھامے گا وہ ضرور راہِ راست پا لے گا ۔ ؏١۰

By Mufti Naeem

اور تم کفر کیسے اختیار کر سکتے ہو حالانکہ تم پر اللہ ( تعالیٰ ) کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول ( ﷺ ) بھی موجود ہے اور جوشخص اللہ ( تعالیٰ کے دین کو ) مضبوط پکڑ لے تو بلاشبہ اسے سیدھا راستہ دکھا دیا گیا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تم کیسے کفر اپناؤ گے جبکہ اللہ کی آیتیں تمہارے سامنے تلاوت کی جاتی ہیں اور اس کا رسول تمہارے درمیان موجود ہے؟ اور ( اللہ کی سنت یہ ہے کہ ) جو شخص اللہ کا سہارا مضبوطی سے تھام لے ، وہ سیدھے راستے تک پہنچا دیا جاتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور تم کفر کو کیسے قبول کرلو گے؟ جبکہ تمہیں اللہ کی آیات پڑھ کرسنائی جاتی ہیں اور اللہ کے رسول تمہارے درمیا ن موجود ہیں اور جو شخص اللہ کادا من مضبوطی سے تھام لے گاوہ ضرورصراط مستقیم کی ہدایت پائے گا

By Kanzul Eman

اور تم کیوں کر کفر کروگے تم پر اللہ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں اس کا رسول تشریف لایا اور جس نے اللہ کا سہارا لیا تو ضرور وہ سیدھی راہ دکھایا گیا ،

By Tahir ul Qadri

اور تم ( اب ) کس طرح کفر کرو گے حالانکہ تم وہ ( خوش نصیب ) ہو کہ تم پر اللہ کی آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں اور تم میں ( خود ) اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) موجود ہیں ، اور جو شخص اللہ ( کے دامن ) کو مضبوط پکڑ لیتا ہے تو اسے ضرور سیدھی راہ کی طرف ہدایت کی جاتی ہے