Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर ईमान रखते हैं और भलाई का हुक्म देते हैं और बुराई से रोकते हैं और नेक कामों की तरफ़ लपकते हैं, ये नेक लोग हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ اﷲ تعالیٰ پراور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور بھلائی کاحکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں اور خیرکے کاموں میں بھاگ دوڑ کرتے ہیں اور یہی لوگ صالحین میں سے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، معروف کا حکم دیتے ہیں ، منکر سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سبقت کرتے ہیں اور یہ لوگ نیکوکاروں میں سے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں تیزی کرتے ہیں اور یہ لوگ نیک لوگوں میں سے ہیں ۔

By Moudoodi

اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، نیکی کا حکم دیتے ہیں ، برائیوں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سر گرم رہتے ہیں ۔ یہ صالح لوگ ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) پر اور قیامت والے دن پر ایمان رکھتی ہے اور وہ لوگ اچھے کاموں کاحکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں او ر بھلائی کے کاموں میں جلدی کرتے ہیں اور یہ نیک لوگوں میں سے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ، اچھائی کی تلقین کرتے اور برائی سے روکتے ہیں ، اور نیک کاموں کی طرف لپکتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا شمار صالحین میں ہے ۔

By Noor ul Amin

وہ اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہیں اور اچھے کاموں کاحکم دیتے ہیں ، اور برے کاموں سے روکتے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں سبقت کرتے ہیں اور یہی صالح لوگ ہیں

By Kanzul Eman

اللہ اور پچھلے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے ہیں ( ف۲۱۰ ) اور نیک کاموں پر دوڑتے ہیں ، اور یہ لوگ لائق ہیں ،

By Tahir ul Qadri

وہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نیک کاموں میں تیزی سے بڑھتے ہیں ، اور یہی لوگ نیکوکاروں میں سے ہیں