Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो लोग ख़र्च करते हैं ख़ुशहाली में और तंगी में, और जो ग़ुस्से को पी जाने वाले हैं और लोगों को माफ़ करने वाले हैं, और अल्लाह नेकी करने वालों को दोस्त रखता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ لوگ جوخوشی اور تکلیف میں خرچ کرتے ہیں اورغصے کوپینے والے اورلوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اوراﷲ تعالیٰ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کیلئے جو کشادگی اور تنگی ، ہر حال میں خرچ کرتے رہتے ہیں ، غصہ کو ضبط کرنے والے اور لوگوں سے درگذر کرنے والے ہیں اور اللہ خوب کاروں کو دوست رکھتا ہے ۔

By Hussain Najfi

وہ پرہیزگار جو خوشحالی اور بدحالی ( غرضیکہ ہر حال میں راہِ خدا میں مال ) خرچ کرتے ہیں جو غصے کو پی جاتے ہیں اور لوگوں ( کے قصور ) معاف کر دیتے ہیں ۔ اور اللہ بھلائی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔

By Moudoodi

جو ہر حال میں اپنے مال خرچ کر تے ہیں خواہ بدحال ہوں یا خوش حال ، جو غصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کر دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ 99

By Mufti Naeem

یہ وہ لوگ ہیں جو فراخی اور تنگی ( دونوں حالتوںمیں ) خرچ کرنے والے ہیں اور غصہ کو ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) احسان کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

جو خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی ( اللہ کے لیے ) مال خرچ کرتے ہیں ، اور جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں ۔ اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے ۔

By Noor ul Amin

جو خوشحالی اور تنگدستی ( ہرحال ) میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ کو پی جاتے ہیں اور لوگوں کو معاف کردیتے ہیں اور اللہ ایسے ہی نیک لوگوں سے محبت رکھتا ہے

By Kanzul Eman

( ف۲۳۹ ) وہ جو اللہ کے راہ میں خرچ کرتے ہیں خوشی میں اور رنج میں ( ف۲٤۰ ) اور غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ، اور نیک لوگ اللہ کے محبوب ہیں ،

By Tahir ul Qadri

یہ وہ لوگ ہیں جو فراخی اور تنگی ( دونوں حالتوں ) میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں سے ( ان کی غلطیوں پر ) درگزر کرنے والے ہیں ، اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے