Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह शैतान है जो तुमको अपने दोस्तों से डराता है, तुम उनसे न डरो बल्कि मुझसे डरो अगर तुम मोमिन हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقینایہ (تو) شیطان ہی ہے جوتمہیں اپنے دوستوں سے ڈراتاہے،چنانچہ تم اُن سے نہ ڈرواورمجھ سے ڈرو اگرتم مومن ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ شیطان ہے جو اپنے رفیقوں کے ڈراوے دے رہا ہے ۔ تو تم ان سے نہ ڈرو ، مجھی سے ڈرو اگر تم مؤمن ہو ۔

By Hussain Najfi

دراصل یہ تمہارا شیطان تھا جو تمہیں اپنے حوالی موالی ( دوستوں ) سے ڈراتا ہے ۔ اور تم ان سے نہ ڈرو اور صرف مجھ سے ڈرو ۔ اگر سچے مؤمن ہو ۔

By Moudoodi

اب تمہیں معلوم ہوگیا کہ وہ دراصل شیطان تھا جو اپنے دوستوں سے خواہ مخواہ ڈرا رہا تھا ۔ لہٰذا آئندہ تم انسانوں سے نہ ڈرنا ، مجھ سے ڈرنا اگر تم حقیقت میں صاحب ایمان ہو ۔ 124

By Mufti Naeem

اس کے علاوہ کوئی بات نہیں کہ یہ شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈرایا کرتاہے پس تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ہی ڈرا کرو اگر تم ایمان والے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

درحقیقت یہ تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے ، لہذا اگر تم مومن ہو تو ان سے خوف نہ کھاؤ ، اور بس میرا خوف رکھو ۔

By Noor ul Amin

یہ شیطان ہی توہے جو اپنے دوستوں کو ڈراتا ہے لہٰذااگرتم مومن ہوتواس سے نہ ڈروبلکہ صرف مجھی سے ڈرو

By Kanzul Eman

وہ تو شیطان ہی ہے کہ اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے ( ف۳٤٤ ) تو ان سے نہ ڈرو ( ف۳٤۵ ) اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو ( ف ۳٤٦ )

By Tahir ul Qadri

بیشک یہ ( مخبر ) شیطان ہی ہے جو ( تمہیں ) اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے ، پس ان سے مت ڈرا کرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو اگر تم مومن ہو