जो लोग अपने करतूतों पर ख़ुश हैं और चाहते हैं कि जो काम उन्होंने नहीं किए उस पर उनकी तारीफ़ की जाए, उनको अज़ाब से बरी न समझो, उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है।
آپ ان لوگوں کوہرگز خیال نہ کریں جوخوش ہوتے ہیں اُن کاموں پرجوانہوں نے کیے اورچاہتے ہیں کہ اُن پربھی ان کی تعریف کی جائے جوانہوں نے نہیں کیے چنانچہ آپ انہیں عذاب سے نکلنے میں ہرگز کامیاب خیال نہ کریں اوران کے لیے دردناک عذاب ہے۔
جو لوگ اپنی ان کرتوتوں پر مگن ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کاموں پر ان کو سراہا جائے ، جو انہوں نے کیے نہیں ، ان کو عذاب سے بَری نہ سمجھو ۔ ان کیلئے ایک دردناک عذاب ہے ۔
آپ ان لوگوں کے بارے میں خیال کریں جو اپنی کارستانیوں پر اتراتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو کام انہوں نے نہیں کیا اس پر بھی ان کی تعریف و ستائش کی جائے ۔ ان کے بارے میں خیال نہ کرنا کہ وہ عذاب سے محفوظ ہیں ( نہیں بلکہ ) ان کے لیے دردناک عذاب ( تیار ) ہے ۔
تم ان لوگوں کو عذاب سے محفوظ نہ سمجھو جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایسے کاموں کی تعریف انھیں حاصل ہو جو فی الواقع انہوں نےنہیں کیے ہیں ۔ 133 حقیقت میں ان کے لیے درد ناک سزا تیار ہے ۔
آپ ( ﷺ ) ان لوگوں کے بارے میں ہرگز خیال نہ کریں جو اپنے کاموں پر خوش ہوتے ہیں اور پسند کرتے ہیں کہ جو کام انہوں نے نہیں کئے ان پر بھی ان کی تعریف کی جائے سو ایسے لوگ ہرگز یہ خیال نہ کریں کہ وہ عذاب سے بچ جائیں گے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے
یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو لوگ اپنے کئے پر بڑے خوش ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ ان کی تعریف ان کاموں پر بھی کی جائے جو انہوں نے کئے ہی نہیں ، ایسے لوگوں کے بارے میں ہرگز یہ نہ سمجھنا کہ وہ عذاب سے بچنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ ان کے لیے دردناک سزا ( تیار ) ہے ۔
جو لوگ اپنے کرتوتوں پر خوش ہوتے ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ ان کی ایسے کاموں میں تعریف کی جائے جو انہوں نے نہیں کئے ان کے متعلق یہ گمان نہ کیجئے کہ وہ عذاب سے نجات پاجائینگے ، اورا ن کے لئے تو دردناک عذاب ہے
ہرگز نہ سمجھنا انہیں جو خوش ہوتے ہیں اپنے کیے پر اور چاہتے ہیں کہ بےکیے ان کی تعریف ہو ( ف۳۷۳ ) ایسوں کو ہرگز عذاب سے دور نہ جاننا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے
آپ ایسے لوگوں کو ہرگز ( نجات پانے والا ) خیال نہ کریں جو اپنی کارستانیوں پر خوش ہو رہے ہیں اور ناکردہ اعمال پر بھی اپنی تعریف کے خواہش مند ہیں ، ( دوبارہ تاکید کے لئے فرمایا: ) پس آپ انہیں ہرگز عذاب سے نجات پانے والا نہ سمجھیں ، اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے