Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 1
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

ज़करिया (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरे परवरदिगार! मुझे लड़का कैसे होगा हालाँकि मैं तो बूढ़ा हो चुका हूँ और मेरी बीवी बाँझ है, (अल्लाह ने) फ़रमाया कि इसी तरह अल्लाह कर देता है जो वह चाहता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

زکریانے کہا : ’’اے میرے رب!میرے ہاں بیٹاکیسے ہوگاحالانکہ یقینامجھ تک بڑھاپا آپہنچا ہے اورمیری بیوی بانجھ ہے؟‘‘(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: ’’اسی طرح اﷲ تعالیٰ جو چاہتاہے وہ کرتا ہے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہوگا ، میں تو بوڑھا ہوچکا اور میری بیوی بھی بانجھ ہے؟ فرمایا: اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے ، کرتا ہے ۔

By Hussain Najfi

جناب زکریا نے ( یہ خوشخبری سن کر ) کہا: اے پروردگار! میرے یہاں لڑکا کس طرح ہوگا جبکہ میرا بڑھاپا آگیا ۔ اور میری بیوی بانجھ ہے؟ ارشاد ہوا اسی طرح ( خدا ) جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے ۔

By Moudoodi

زکریّا نے کہا پروردگار! میرے ہاں لڑکا کہاں سے ہوگا ، میں تو بہت بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے ۔ جواب ملا ایسا ہی ہوگا ، 40 اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

By Mufti Naeem

عرض کرنے لگے اے میرے رب! میرے ہاں بچہ کیسے ہوگا حالانکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی ( بھی ) بانجھ ہے ۔ اللہ ( تعالیٰ ) نے فرمایا اسی طرح ( بچہ پیدا ہوگا ) اللہ ( تعالیٰ ) جو چاہے کرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

زکریا نے کہا : یا رب ! میرے یہاں لڑکا کس طرح پیدا ہوگا جبکہ مجھے بڑھاپا آپہنچا ہے اور میری بیوی بانجھ ہے ؟ ( ١٥ ) اللہ نے کہا : اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

By Noor ul Amin

زکریا کہنے لگے ’’میرے رب!میرے ہاں لڑکاکیسے ہوگا جبکہ میں خودبوڑھاہوچکا اور میری بیوی بانجھ ہے؟‘‘اللہ نے کہا:’’ایساہی ہوگا ، اللہ جیسے چاہتا ہے کرتا ہے

By Kanzul Eman

بولا اے میرے رب میرے لڑکا کہاں سے ہوگا مجھے تو پہنچ گیا بڑھا پا ( ف۸۲ ) اور میری عورت بانجھ ( ف۸۳ ) فرمایا اللہ یوں ہی کرتا ہے جو چاہے ( ف۸٤ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( زکریاعلیہ السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہو گا؟ درآنحالیکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے اور میری بیوی ( بھی ) بانجھ ہے ، فرمایا: اسی طرح اﷲ جو چاہتا ہے کرتا ہے

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220