और (उस वक़्त को याद करें) जब फ़रिश्तों ने कहाः ऐ मरियम! अल्लाह ने तुम्हें चुन लिया और तुमको पाक किया और तुमको दुनिया भर की औरतों के मुक़ाबले मुन्तख़ब कर लिया है।
اورجب فرشتوں نے کہا: اے مریم!یقیناًاﷲ تعالیٰ نے آپ کو برگزیدہ بنایا ہے اورآپ کوپاک کیا ہے اورسب جہانوں کی عورتوں پرآپ کومنتخب کیا ہے۔
اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! اللہ نے تم کو برگزیدہ کیا ، تم کو پاک کیا اور تم کو دنیا کی عورتوں پر ترجیح دی ۔
اور جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک اللہ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاک و پاکیزہ بنایا ہے ۔ اور تمہیں تمام جہانوں کی عورتوں سے برگزیدہ بنا دیا ہے ۔
پھر وہ وقت آیا جب مریم سے فرشتوں نے آکر کہا ’’ اے مریم ! اللہ نے تجھے برگزیدہ کیا اور پاکیزگی عطا کی اور تمام دنیا کی عورتوں پر تجھ کو ترجیح دے کر اپنی خدمت کے لیے چن لیا ۔
اور جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم! بیشک اللہ ( تعالیٰ ) نے تمہیں منتخب فرمالیا اور تمہیں پاک کر دیا اور سارے جہان کی عورتوں سے تمہارا انتخاب کر لیا
اور ( اب اس وقت کا تذکرہ سنو ) جب فرشتوں نے کہا تھا کہ : اے مریم ! یشک اللہ نے تمہیں چن لیا ہے ، تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور دنیا جہان کی ساری عورتوں میں تمہیں منتخب کرکے فضیلت بخشی ہے ۔
41 ) ) اور ( وہ وقت بھی یادکرو ) جب فرشتوں نے مریم سے کہا: ’’اے مریم!اللہ نے تجھے برگزیدہ کیا اور پاکیزگی عطاکی اور تجھے پورے جہاں کی عورتوں میں سے منتخب کر لیا ہے
اور جب فرشتوں نے کہا ، اے مریم ، بیشک اللہ نے تجھے چن لیا ( ف۸۷ ) اور خوب ستھرا کیا ( ف۸۸ ) اور آج سارے جہاں کی عورتوں سے تجھے پسند کیا ( ف۸۹ )
اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور تمہیں آج سارے جہان کی عورتوں پر برگزیدہ کر دیا ہے