Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह ग़ैब की बातें हैं जो हम तुमको वह्य के ज़रिए बता रहे हैं, और तुम उनके पास मौजूद न थे जब वे अपने (नाम पेश करने के लिए) क़लम डाल रहे थे कि कौन मरियम की सरपरस्ती करेगा, और न तुम उस वक़्त उनके पास मौजूद थे जब वे आपस में बहस कर रहे थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہ غیب کی کچھ خبریں ہیں جو ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں ورنہ آپ ان کے پاس موجود نہیں تھے جب وہ اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم کی سرپرستی کرے گا اور نہ ہی آپ اس وقت ان کے پاس تھے جب وہ جھگڑرہے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ غیب کی خبروں میں سے ہیں ، جو ہم تم کو وحی کر رہے ہیں اور تم تو ان کے پاس موجود نہیں تھے ، جب وہ اپنے قرعے ڈال رہے تھے کہ کون مریم کی سرپرستی کرے اور تم اس وقت بھی ان کے پاس موجود نہ تھے ، جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) یہ ( خبر ) غیب کی خبروں میں سے ایک ہے جو وحی کے ذریعہ ہم آپ کی طرف بھیج رہے ہیں اور آپ ان ( دعویداران سرپرستی ) کے پاس موجود نہ تھے جب وہ ( قرعہ اندازی کیلئے ) اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ مریم کی کفالت کون کرے؟ اور آپ ان کے پاس موجود نہ تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے ۔

By Moudoodi

اے محمد ! یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم تم کو وحی کے ذریعہ سے بتا رہے ہیں ، ورنہ تم اس وقت وہاں موجود نہ تھے جب ہیکل کے خادم یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ مریم کا سرپرست کون ہو اپنے اپنے قلم پھینک رہے تھے ، 43 اور نہ تم اس وقت حاضر تھے جب ان کے درمیان جھگڑا برپا تھا ۔

By Mufti Naeem

یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم آپ ( ﷺ ) کی طرف وحی ( کے ذریعے ) بھیجتے ہیں ۔ اور آپ ( ﷺ ) ان کے پاس نہ تھے جبکہ وہ مریم کی کفالت کے لیے اپنی قلمیں ( قرعہ اندازی کیلئے ) ڈال رہے تھے اور نہ آپ ( ﷺ ) اس وقت ان کے پاس تھے جب کہ وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یہ سب غیب کی خبریں ہیں جو ہم وحی کے ذریعے تمہیں دے رہے ہیں ، تم اس وقت ان کے پاس نہیں تھے جب وہ یہ طے کرنے کے لیے اپنے قلم ڈال رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم کی کفالت کرے گا ، ( ١٧ ) اور نہ اس وقت تم ان کے پاس تھے جب وہ ( اس مسئلے میں ) ایک دوسرے سے اختلاف کررہے تھے ۔

By Noor ul Amin

یہ غیب کی خبریں ہیںجو ( اے محمد ) ہم آپ کی طرف وحی کررہے ہیں آپ اس وقت ان کے پاس موجودنہ تھےجو اپنے قلم ( بطور قرعہ اُردن کی نہرمیں ) پھینک رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم کاسرپرست بنے اور نہ آپ اس وقت ان کے پاس موجودتھے جب وہ باہم جھگڑرہے تھے

By Kanzul Eman

یہ غیب کی خبریں ہیں کہ ہم خفیہ طور پر تمہیں بتاتے ہیں ( ف۹۱ ) اور تم ان کے پاس نہ تھے جب وہ اپنی قلموں سے قرعہ ڈالتے تھے کہ مریم کس کی پرورش میں رہیں اور تم ان کے پاس نہ تھے جب وہ جھگڑ رہے تھے ( ف۹۲ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے محبوب! ) یہ غیب کی خبریں ہیں جو ہم آپ کی طرف وحی فرماتے ہیں ، حالانکہ آپ ( اس وقت ) ان کے پاس نہ تھے جب وہ ( قرعہ اندازی کے طور پر ) اپنے قلم پھینک رہے تھے کہ ان میں سے کون مریم ( علیہا السلام ) کی کفالت کرے اور نہ آپ اس وقت ان کے پاس تھے جب وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے