Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जब फ़रिश्तों ने कहाः ऐ मरियम! अल्लाह तुम्हें ख़ुश-ख़बरी देते हैं अपनी तरफ़ से एक कलिमे की, उसका नाम मसीह ईसा बिन मरियम होगा, वह दुनिया और आख़िरत में मर्तबे वाला होगा और अल्लाह के क़रीबी बंदों में से होगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جب فرشتوں نے کہا: ’’اے مریم! یقیناًاﷲ تعالیٰ آپ کواپنی طرف سے ایک کلمے کی خوش خبری دیتاہے،اس کا نام مسیح عیسیٰ ابنِ مریم ہوگا،وہ دنیاوآخرت میں بہت مرتبے والااورمقرب بندوں میں سے ہوگا۔

By Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو ) جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! اللہ تمہیں اپنی طرف سے ایک کلمہ کی خوشخبری دیتا ہے ۔ اس کا نام مسیح ، عیسیٰ بن مریم ہوگا ۔ وہ دنیا اور آخرت ، دونوں میں ذی وجاہت اور اللہ کے مقرب بندوں میں سے ہوگا ۔

By Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب فرشتوں نے کہا اے مریم! بے شک خدا آپ کو اپنے کلمہ کی خوشخبری دیتا ہے ۔ جس کا نام مسیح عیسیٰ بن مریم ہوگا ۔ جو دنیا و آخرت میں عزت و آبرو والا ہوگا ۔ اور ( خدا کے ) مقرب بندوں میں سے ہوگا ۔

By Moudoodi

اور جب فرشتوں نے کہا ’’ اے مریم ! اللہ تجھے اپنے ایک فرمان کی خوش خبری دیتا ہے ۔ اس کا نام مسیح عیسٰی ابن مریم ہوگا ، دنیا اور آخرت میں معزّز ہوگا ، اللہ کے مقرب بندوں میں شمار کیا جائے گا ،

By Mufti Naeem

جب فرشتوں نے کہا کہ اے مریم! اللہ ( تعالیٰ ) آپ کو ( اپنی طرف سے ) خوشخبری دے رہے ہیں ایک کلمہ کی جن کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگا وہ دنیا و آخرت میں معزز اور مقربین میں سے ہونگے

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب فرشتوں نے مریم سے کہا تھا کہ : اے مریم ! اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے ایک کلمے کی ( پیدائش ) کی خوشخبری دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگا ، ( ١٨ ) جو دنیا اور آخرت دونوں میں صاحب وجاہت ہوگا ، اور ( اللہ کے ) مقرب بندوں میں سے ہوگا ۔

By Noor ul Amin

اور جب فرشتوں نے مریم سے کہا:’’بلا شبہ اے مریم!اللہ تجھے اپنے کلمہ کی خوشخبری دیتا ہے اس کانام مسیح عیسیٰ ابن مریم ہوگاوہ دنیااور آخرت میں معزز ہوگااوراللہ کے مقرب بندوں میں سے ہوگا

By Kanzul Eman

اور یاد کرو جب فرشتوں نے مریم سے کہا ، اے مریم! اللہ تجھے بشارت دیتا ہے اپنے پاس سے ایک کلمہ کی ( ف۹۳ ) جس کا نام ہے مسیح عیسیٰ مریم کا بیٹا رُو دار ( باعزت ) ہوگا ( ف۹٤ ) دنیا اور آخرت میں اور قرب والا ( ف۹۵ )

By Tahir ul Qadri

جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ تمہیں اپنے پاس سے ایک کلمۂ ( خاص ) کی بشارت دیتا ہے جس کا نام مسیح عیسٰی بن مریم ( علیھما السلام ) ہوگا وہ دنیا اور آخرت ( دونوں ) میں قدر و منزلت والا ہو گا اور اﷲ کے خاص قربت یافتہ بندوں میں سے ہوگا