Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जब अल्लाह ने कहा कि ऐ ईसा! मैं तुमको वापस लेने वाला हूँ और तुम्हें अपनी तरफ़ उठा लेने वाला हूँ और जिन लोगों ने इनकार किया है उनसे तुम्हें पाक करने वाला हूँ और जो तुम्हारे पैरू हैं उनको क़यामत तक उन लोगों पर ग़ालिब करने वाला हूँ जिन्होंने तुम्हारा इनकार किया, फिर मेरी तरफ़ ही होगी तुम सबकी वापसी, पस मैं तुम्हारे दरमियान फ़ैसला करुंगा उन चीज़ों के बारे में जिनमें तुम झगड़ते थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

جب اﷲ تعالیٰ نے فرمایاکہ اے عیسیٰ! یقیناًمیں تجھے قبض کرنے والا ہوں اورتجھے اپنی جانب اُٹھانے والاہوں اوران لوگوں سے جنہوں نے کفرکیاتجھے پاک کرنے والا ہوں اورجن لوگوں نے تیری پیروی کی انہیں قیامت کے دن تک ان لوگوں پرغالب کرنے والا ہوں جنہوں نے کفرکیا۔پھرمیری طرف تم سب کی واپسی ہے،سو میں تمہارے درمیان ان باتوں میں فیصلہ کروں گاجن میں تم اختلاف کیا کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

جبکہ اللہ نے کہا کہ اے عیسیٰ! میں تمہیں قبض کرلینے والا ہوں اور اپنی طرف اٹھالینے والا ہوں اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے ، ان سے تمہیں پاک کرنے والا ہوں اور جن لوگوں نے تمہاری پیروی کی ہے ، ان کو قیامت تک کیلئے ان لوگوں پر غالب کرنے والا ہوں ، جنہوں نے تمہارا انکار کیا ۔ پھر میری طرف تم سب کا پلٹنا ہوگا اور میں تمہارے درمیان ان چیزوں کے بارے میں فیصلہ کروں گا ، جن میں تم اختلاف کرتے رہے ہو ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اس وقت کو یاد کرو ) جب اللہ نے کہا ( اے عیسیٰ ) میں تمہیں پورا قبض کرنے والا اور تمہیں اپنی جانب اٹھانے والا ہوں اور تمہیں کافروں سے پاک کرنے والا ہوں اور تمہاری پیروی کرنے والوں کو کافروں پر قیامت تک غالب اور برتر کرنے والا ہوں ۔ پھر تم سب کی بازگشت میری طرف ہے تو اس وقت میں تمہارے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کروں گا جن میں تم اختلاف کرتے تھے ۔

By Moudoodi

﴿وہ اللہ کی خفیہ تدبیر ہی تھی﴾ جب اس نے کہا کہ ’’اے عیسٰی ! اب میں تجھے واپس لے لوں گا * 51* اور تجھ کو اپنی طرف اٹھا لوں گا اور جنھوں نے تیرا انکار کیا ہے ان سے ﴿یعنی ان کی معیت سے اور ان کے گندے ماحول میں ان کے ساتھ رہنے سے﴾ تجھے پاک اس وقت میں ان باتوں کا فیصلہ کر دوں گا جن میں تمہارے درمیان اختلاف ہوا ہے ۔کر دوں گا اور تیری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک ان لوگوں پر بالادست رکھوں گا جنھوں نے تیرا انکار کیا ہے ۔ * 52* پھر تم سب کو آخر کار میرے پاس آنا ہے ،

By Mufti Naeem

جب اللہ ( تعالیٰ ) نے فرمایا اے عیسیٰ ! میں تمہاری ( دنیا میں رہنے کی ) مدت پوری کرنے والا ہوں اور ( ابھی ) تم کو اپنی طرف اٹھانے والا ہوں اور میں تمہیں انکار کرنے والوں کی ( تہمتوں ) سے پاک کرنے والا ہوںاور میں قیامت کے دن تک تمہاری پیروی کرنے والوں کو انکار کرنے والوں پر غالب رکھوں گا پھر تم سب کو میری ہی طرف لوٹنا ہے سو میں وہاں تمہارے آپس کے تمام اختلافات کا ( عملی ) فیصلہ کر دوںگا ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اس کی تدبیر اس وقت سامنے آئی ) جب اللہ نے کہا تھا کہ : اے عیسیٰ میں تمہیں صحیح سالم واپس لے لوں گا ، ( ٢٣ ) اور تمہیں اپنی طرف اٹھا لوں گا ، اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ان ( کی ایذا ) سے تمہیں پاک کردوں گا ۔ اور جن لوگوں نے تمہاری اتباع کی ہے ، ان کو قیامت کے دن تک ان لوگوں پر غالب رکھوں گا جنہوں نے تمہارا انکار کیا ہے ۔ ( ٢٤ ) پھر تم سب کو میرے پاس لوٹ کر آنا ہے ، اس وقت میں تمہارے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کروں گا جن میں تم اختلاف کرتے تھے ۔

By Noor ul Amin

اور جب اللہ نے فرمایا: ـاے عیسیٰ میں تمہاری ( دنیا کی ) زندگی کو پورا کرکے تجھے اپنی طرف اٹھالوں گااوران کافروں سے تجھے پاک کردونگا اور جو لوگ تیری پیروی کرینگے انہیں کافروں پر یوم قیامت تک غالب رکھوں گابالاخرتمہیں میرے پاس آنا ہے میں تمہارے درمیان ان باتوں کافیصلہ کردونگاجن میں تم اختلاف کررہے ہو

By Kanzul Eman

یاد کرو جب اللہ نے فرمایا اے عیسیٰ میں تجھے پوری عمر تک پہنچاؤں گا ( ف۱۱۱ ) اور تجھے اپنی طرف اٹھالوں گا ( ف۱۱۲ ) اور تجھے کافروں سے پاک کردوں گا اور تیرے پیروؤں کو ( ف۱۱۳ ) قیامت تک تیرے منکروں پر ( ف۱۱٤ ) غلبہ دوں گا پھر تم سب میری طرف پلٹ کر آؤ گے تو میں تم میں فیصلہ فرمادوں گا جس بات میں جھگڑتے ہو ،

By Tahir ul Qadri

جب اﷲنے فرمایا: اے عیسٰی! بیشک میں تمہیں پوری عمر تک پہنچانے والا ہوں اور تمہیں اپنی طرف ( آسمان پر ) اٹھانے والا ہوں اور تمہیں کافروں سے نجات دلانے والا ہوں اور تمہارے پیروکاروں کو ( ان ) کافروں پر قیامت تک برتری دینے والا ہوں ، پھر تمہیں میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے سو جن باتوں میں تم جھگڑتے تھے میں تمہارے درمیان ان کا فیصلہ کر دوں گا