फिर जो लोग मुनकिर हुए उनको मैं निहायत सख़्त अज़ाब दूंगा दुनिया में और आख़िरत में और उनका कोई मददगार न होगा।
پھرجن لوگوں نے کفر کیااُنہیں میں دنیا اور آخرت میں سخت عذاب دوں گااوران کے لیے کوئی مددگارنہ ہوگا۔
تو جن لوگوں نے کفر کیا ، ان کو سخت عذاب دوں گا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔
تو جن لوگوں نے کفر اختیار کیا انہیں دنیا و آخرت میں سخت سزا دوں گا ۔ اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔
جن لوگوں نے کفر و انکار کی روش اختیار کی ہے انہیں دنیا اور آخرت دونوں میں سخت سزا دوں گا اور وہ کوئی مددگار نہ پائیں گے ،
سو جن لوگوں نے کفر اختیار کیا میں ان کو دنیا اور آخرت میں سخت عذاب دوں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔
چنانچہ جو لوگ ایسے ہیں کہ انہوں نے کفر اپنا لیا ہے ، ان کو تو میں دنیا اور آخرت میں سخت عذاب دوں گا ، اور ان کو کسی طرح کے مددگار میسر نہیں آئیں گے ۔
جن لوگوں نے کفر کیا انہیں میں دنیااورآخرت میں شدیدسزادونگا اور کوئی ان کی مدد کرنے والا نہ ہوگا
تو وہ جو کافر ہوئے میں انہیں دنیاو آخرت میں سخت عذاب کروں گا ، اور انکا کوئی مددگار نہ ہوگا ،
پھر جو لوگ کافر ہوئے انہیں دنیا اور آخرت ( دونوں میں ) سخت عذاب دوں گا اور ان کا کوئی مددگار نہ ہو گا