जबकि इस से पूर्व, इस से पहले कि वह उन पर उतरे, वे बिलकुल निराश थे
حالانکہ بلاشبہ اس سے پہلے کہ ان پربرسائی جائے اس سے پہلے ہی یقیناًوہ مایوس تھے۔
حالانکہ وہ اس کے نازل کیے جانے سے قبل ، اس خوشی سے پہلے ، بالکل مایوس تھے ۔
اگرچہ وہ اس کے برسنے سے پہلے بالکل مایوس ہو رہے تھے ۔
حالانکہ اس کے نزول سے پہلے وہ مایوس ہو رہے تھے ۔
اور بے شک وہ لوگ اس ( بارش ) کے ان پر برسائے جانے سے پہلے اس ( خوشی ) سے البتہ ناامید ہورہے تھے
حالانکہ اس سے پہلے جب تک ان پر بارش نہیں برسائی گئی تھی وہ ناامید ہورہے تھے ۔
حالانکہ وہ اس بارش کے برسنے سے قبل مایوس ہوچکے تھے
اگرچہ اس کے اتارنے سے پہلے آس توڑے ہوئے تھے ،
اگرچہ ان پر بارش کے اتارے جانے سے پہلے وہ لوگ مایوس ہو رہے تھے